سورۃ الشعراء 26:166
یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 166 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3098، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 374 پر ہے۔
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ
اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو1 ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ قوم لوط کی سب سے بری عادت تھی، جس کی ابتدا اسی قوم سے ہوئی تھی، اسی لیے اس فعل بد کو لواطت سے تعبیر کیا جاتا ہے یعنی وہ بدفعلی جس کا آغاز قوم لوط سے ہوا لیکن اب یہ بدفعلی پوری دنیا میں عام ہے بلکہ یورپ میں تو اسے قانوناً جائز تسلیم کرلیاگیا ہے یعنی ان کے ہاں اب یہ سرے سے گناہ ہی نہیں ہے۔ جس قوم کا مزاج اتنا بگڑ گیا ہو کہ مرد و عورت کا ناجائز جنسی ملاپ (بشرطیکہ باہمی رضا مندی سے ہو) ان کے نزدیک جرم نہ ہو، تو وہاں دو مردوں کا آپس میں بدفعلی کرنی کیونکر گناہ اور ناجائز ہوسکتا ہے؟ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهُ۔
- 2 عَادُونَ، عاد کی جمع ہے۔ عربی میں عاد کے معنی ہیں حد سے تجاوز کرنے والا۔ یعنی حق کو چھوڑ کر باطل کو اور حلال کو چھوڑ کر حرام کو اختیار کرنے والا۔ اللہ تعالیٰ نے نکاح شرعی کے ذریعے سے عورت کی فرج سے اپنی جنسی خواہش کی تسکین کو حلال قرار دیا ہے اور اس کام کے لیے مرد کی دبر کو حرام۔ قوم لوط نے عورتوں کی شرم گاہوں کو چھوڑ کر مردوں کی دبر اس کام کے لیے استعمال کی اور یوں اس نے اس حد سے تجاوز کیا۔
26:166 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 26:166
Al-Mukhtasar
166- اللہ تعالیٰ نے تمھارے شہوانی تقاضے پورے کرنے کے لیے تمھاری بیویوں کی جو شرمگاہیں بنائی ہیں، انھیں چھوڑ دیتے ہو؟! بلکہ تم یہ گھناؤنا اور خلافِ شریعت کام کر کے اللہ کی حدوں کو پامال کرنے والے بن چکے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 374
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 373
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 374
آیت 26:166 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.
آیت 26:166 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 26:166 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 374 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 373 · نسخ مصحف (612 صفحات): 374.
آیت 26:166 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 26:166 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 26:166: حروف کی تعداد 40، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 26:166 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 26:166 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,098 ہے۔
سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔
سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشعراء مکی ہے۔
کیا آیت 26:166 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 26:166 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔