سورۃ الشعراء 26:176
یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 176 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3108، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 374 پر ہے۔
كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أَيْكَةَ، جنگل کو کہتے ہیں۔ اس سے حضرت شعیب (عليه السلام) کی قوم اور بستی (مدین) کے اطراف کے باشندے مراد ہیں۔ اور کہا جاتا ہے کہ ایکہ کے معنی ہیں گھنا درخت اور ایسا ایک درخت مدین کی نواحی آبادی میں تھا۔ جس کی پوجا پاٹ ہوتی تھی۔ حضرت شعیب (عليه السلام) کا دائرۂ نبوت اور حدود دعوت و تبلیغ، مدین سے لے کر اس نواحی آبادی تک تھا، جہاں ایکہ درخت کی پوجا ہوتی تھی۔ وہاں کے رہنے والوں کو اصحاب الایکہ کہاگیا ہے۔ اس لحاظ سے اصحاب الایکہ اور اہل مدین کے پیغمبر ایک ہی یعنی حضرت شعیب (عليه السلام) تھے اور یہ ایک ہی پیغمبر کی امت تھی۔ ایکہ، چونکہ قوم نہیں، بلکہ درخت تھا۔ اس لیے اخوت نسبی کا یہاں ذکر نہیں کیا، جس طرح کہ دوسرے انبیا کے ذکر میں ہے۔ البتہ جہاں مدین کے ضمن میں حضرت شعیب (عليه السلام) کا نام لیاگیا ہے، وہاں ان کے اخوت نسبی کا ذکر بھی ملتا ہے، کیونکہ مدین، قوم کا نام ہے۔«وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا» (الأعراف: 85) بعض مفسرین نے اصحاب الایکہ اور مدین کو الگ الگ بستیاں قرار دے کر کہا ہے کہ یہ مختلف دو امتیں ہیں، جن کی طرف باری باری حضرت شعیب (عليه السلام) کو بھیجا گیا۔ ایک مرتبہ مدین کی طرف اور دوسری مرتبہ اصحاب الایکہ کی طرف۔ لیکن امام ابن کثیر نے فرمایا ہے کہ صحیح بات یہی ہے کہ یہ ایک ہی امت ہے، «أَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ» کا جو وعظ اہل مدین کو کیا گیا، یہی وعظ یہاں اصحاب الایکہ کو کیاجارہا ہے، جس سے صاف واضح ہے کہ یہ ایک ہی امت ہے، دو نہیں۔
26:176 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 26:176
Al-Mukhtasar
176- گھنے درختوں والی بستی کے باشندوں نے جب اپنے نبی شعیب علیہ السلام کو جھٹلایا تو انھوں نے گویا سارے رسولوں کو جھٹلایا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 374
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 374
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 375
آیت 26:176 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.
آیت 26:176 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 26:176 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 374 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 374 · نسخ مصحف (612 صفحات): 375.
آیت 26:176 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 26:176 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 26:176: حروف کی تعداد 20، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 26:176 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 26:176 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,108 ہے۔
سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔
سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشعراء مکی ہے۔
کیا آیت 26:176 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 26:176 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔