سورۃ الشعراء 26:212
یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 212 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3144، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 376 پر ہے۔
إِنَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّمۡعِ لَمَعۡزُولُونَ
بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ان آیات میں قرآن کی، شیطانی دخل اندازیوں سے،محفوظیت کا بیان ہے۔ ایک تو اس لیے کہ شیاطین کا قرآن لیکر نازل ہونا، ان کے لائق نہیں ہے۔ کیونکہ ان کا مقصد شروفساد اور منکرات کی اشاعت ہے، جب کہ قرآن کا مقصد نیکی کا حکم اور فروغ اور منکرات کا سدباب ہے۔ گویا دونوں ایک دوسرے کی ضد اور باہم منافی ہیں۔ دوسرے، یہ کہ شیاطین اس کی طاقت بھی نہیں رکھتے، تیسرے، نزول قرآن کے وقت شیاطین اس کے سننے سے دور اور محروم رکھے گئے، آسمانوں پر ستاروں کو چوکیدار بنادیاگیا تھا اور جو بھی شیطان اوپر جاتا یہ ستارے اس پر برق خاطف بن کر گرتے اور بھسم کر دیتے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے قرآن کو شیاطین سے بچانے کا خصوصی اہتمام فرمایا۔
26:212 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 26:212
Al-Mukhtasar
212- اور انھیں اس کی طاقت ہو بھی نہیں سکتی کیونکہ انھیں آسمان کی نزول قرآن والي جگہ سے دور کر دیا گیا ہے، تو وہ کیسے وہاں پہنچ سکتے ہیں اور اسے لے کر نازل ہوسکتے ہیں؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 4
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 376
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 375
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 376
آیت 26:212 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.
آیت 26:212 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 26:212 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 376 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 375 · نسخ مصحف (612 صفحات): 376.
آیت 26:212 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 4.
آیت 26:212 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 26:212: حروف کی تعداد 19، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 26:212 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 26:212 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,144 ہے۔
سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔
سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشعراء مکی ہے۔
کیا آیت 26:212 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 26:212 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔