سورۃ الشعراء 26:214
یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 214 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3146، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 376 پر ہے۔
وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ
اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 پیغمبر کی دعوت صرف رشتے داروں کے لیے نہیں، بلکہ پوری قوم کے لیے ہوتی ہے اور نبی (صلى الله عليه وسلم) تو پوری نسل انسانی کے لیے ہادی اور رہبر بن کر آئے تھے۔ قریبی رشتے داروں کو دعوت ایمان، دعوت عام کے منافی نہیں، بلکہ اسی کا ایک حصہ یا اس کا ایک ترجیحی پہلو ہے۔ جس طرح حضرت ابراہیم (عليه السلام) نے بھی سب سے پہلے اپنے باپ آزر کو توحید کی دعوت دی تھی۔ اس حکم کےبعد نبی (صلى الله عليه وسلم) صفاپہاڑی پر چڑھ گئے اور يَا صَبَاحَاهُ کہہ کر آواز دی۔ یہ کلمہ اس وقت بولا جاتا ہے جب دشمن اچانک حملہ کردے، اس کے ذریعے سے قوم کو خبردار کیا جاتا ہے۔ یہ کلمہ سن کر لوگ جمع ہوگئے، آپ نے قریش کے مختلف قبیلوں کے نام لے لے کر فرمایا، بتلاؤ اگر میں تمہیں یہ کہوں کہ اس پہاڑ کی پشت پر دشمن کا لشکر موجود ہے جو تم پر حملہ آور ہواچاہتا ہے، تو کیا تم مانو گے؟ سب نےکہا ہاں، یقیناً ہم تصدیق کریں گے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ مجھے اللہ نے نذیربنا کربھیجا ہے، میں تمہیں ایک سخت عذاب سے ڈراتا ہوں، اس پر ابو لہب نے کہا تَبًّا لَكَ أَمَا دَعَوْتَنَا إِلا لِهَذَا ”تیرے لیے ہلاکت ہو، کیا تو نے ہمیں اسی لیے بلایا تھا؟“ اس کے جواب میں سورۂ تبت نازل ہوئی (صحيح بخاري، تفسير سورة المسد) آپ (صلى الله عليه وسلم) نے اپنی بیٹی فاطمہ (رضی الله عنها) اور اپنی پھوپھی حضرت صفیہ (رضی الله عنها) کو بھی فرمایا، تم اللہ کے ہاں بچاؤ کا بندوبست کر لو، میں وہاں تمہارے کام نہیں آسکوں گا (صحيح مسلم كتاب الإيمان، باب وأنذر عشيرتك الأقربين)۔
26:214 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 26:214
Al-Mukhtasar
214- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! درجہ بدرجہ اپنی قوم کے قریبی لوگوں کو ڈرایئے تاکہ شرک پر قائم رہنے کی وجہ سے ان پر اللہ کا عذاب نہ آجائے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 3
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 376
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 375
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 376
آیت 26:214 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.
آیت 26:214 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 26:214 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 376 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 375 · نسخ مصحف (612 صفحات): 376.
آیت 26:214 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 3.
آیت 26:214 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 26:214: حروف کی تعداد 19، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 26:214 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 26:214 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,146 ہے۔
سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔
سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشعراء مکی ہے۔
کیا آیت 26:214 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 26:214 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔