سورۃ الشعراء 26:49
یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2981، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 369 پر ہے۔
قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِي عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَٰفٖ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ أَجۡمَعِينَ
فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے1 ، سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہوجائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 فرعون کے لیے یہ واقعہ بڑا عجیب اور نہایت حیرت ناک تھا کہ جن جادوگروں کے ذریعے سے وہ فتح و غلبے کی آس لگائے بیٹھا تھا، وہی نہ صرف مغلوب ہوگئے بلکہ موقع پر ہی وہ اس رب پر ایمان لے آئے، جس نے حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام کو دلائل و معجزات دے کر بھیجا تھا۔ لیکن بجائے اس کے کہ فرعون بھی غوروفکر سےکام لیتا اور ایمان لاتا، اس نے مکابرہ اور عناد کا راستہ اختیار کیا اور جادوگروں کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا اورکہاکہ تم سب اسی کے شاگرد لگتے ہو اورتمہارا مقصد یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس سازش کے ذریعے سے تم ہمیں یہاں سے بے دخل کردو، «إِنَّ هَذَا لَمَكْرٌ مَكَرْتُمُوهُ فِي الْمَدِينَةِ لِتُخْرِجُوا مِنْهَا أَهْلَهَا» (الأعراف: 123) ۔
- 2 الٹے طور پر ہاتھ پاؤں کاٹنے کا مطلب، دایاں ہاتھ اور بایاں پیر یا بایاں ہاتھ اور دایاں پیر ہے۔ اس پر سولی مستزاد۔ یعنی ہاتھ پیر کاٹنے سے بھی اس کی آتش غضب ٹھنڈی نہ ہوئی، مزید اس نے سولی پر لٹکانے کا اعلان کیا۔
26:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 26:49
Al-Mukhtasar
49- فرعون نے جادوگروں کے ایمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا: کیا تم میری اجازت سے پہلے ہی موسیٰ پر ایمان لے آئے ہو؟! بلاشبہ موسیٰ ہی تمھارا بڑا ہے جس نے تمھیں جادو سکھایا ہے۔ تم سب نے مل کر شہر والوں کو یہاں سے نکالنے کا پروگرام بنایا ہے۔ بہت جلد تم جان لو گے کہ میں تمھیں کیا سزا دیتا ہوں۔ میں ضرور تم میں سے ہر ایک کے پاؤں اور ہاتھ مخالف سمت میں کاٹوں گا، یعنی دایاں پاؤں اور بایاں ہاتھ یا اس کے الٹ، اور میں تم سب کو کھجور کے تنوں پر لٹکاؤں گا، تم میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 369
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 369
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 370
آیت 26:49 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.
آیت 26:49 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 26:49 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 369 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 369 · نسخ مصحف (612 صفحات): 370.
آیت 26:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 26:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 26:49: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 26:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 26:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,981 ہے۔
سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔
سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشعراء مکی ہے۔
کیا آیت 26:49 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 26:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔