مواد پر جائیں

سورۃ الشعراء 26:59

یہ سورۃ الشعراء کی 227 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2991، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 369 پر ہے۔

كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ

اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جو اقتدار اوربادشاہت فرعون کو حاصل تھی، وہ اس سے چھین کر ہم نےبنی اسرائیل کو عطا کردی۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد مصر جیسا اقتدار اور دنیوی جاہ و جلال ہم نے بنی اسرائیل کو بھی عطاکیا۔ کیوں کہ بنی اسرائیل، مصر سے نکل جانے کے بعد مصر واپس نہیں آئے۔ نیز سورۂ دخان میں فرمایا گیا ہے«وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ» کہ ”ہم نے اس کا وارث کسی دوسری قوم کو بنایا“ (ایسر التفاسیر) اول الذکر اہل علم کہتے ہیں کہ قوما آخرين میں قوم کا لفظ اگرچہ عام ہے لیکن یہاں سورۂ شعراء میں جب بنی اسرائیل کو وارث بنانےکی صراحت آگئی ہے، تو اس سے مراد بھی قوم بنی اسرائیل ہی ہوگی۔ مگر خود قرآن کی صراحت کے مطابق مصر سے نکلنے کے بعد بنو اسرائیل کو ارض مقدس میں داخل ہونےکا حکم دیا گیا۔ اور ان کےانکار پر چالیس سال کے لیے یہ داخلہ موخر کرکے میدان تیہ میں بھٹکایا گیا۔ پھر وہ ارض مقدس میں داخل ہوئے چنانچہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی قبر، حدیث اسراء کے مطابق بیت المقدس کے قریب ہی ہے۔ اس لیے صحیح معنی یہی ہے کہ جیسی نعمتیں آل فرعون کو مصر میں حاصل تھیں، ویسی ہی نعمتیں اب بنو اسرائیل کو عطا کی گئیں۔ لیکن مصر میں نہیں بلکہ فلسطین میں، وَاللهُ أَعْلَمُ۔

26:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشعراء
0/227
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشعراء 26:59 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 26:59

Al-Mukhtasar

59- جس طرح ہم نے فرعون اور اس کی قوم کو ان نعمتوں سے نکال باہر کیا، بالکل اسی طرح کی نعمتیں ہم نے ان کے بعد بنی اسرائیل کو ملک شام میں عطا کیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
369
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
369
نسخ مصحف (612 صفحات)
370
آیت 26:59 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشعراء. 114 میں سے سورت نمبر 26 · آیات کی تعداد: 227.

آیت 26:59 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 26:59 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 369 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 369 · نسخ مصحف (612 صفحات): 370.

آیت 26:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 26:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 26:59: حروف کی تعداد 21، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 26:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 26:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,991 ہے۔

سورۃ الشعراء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشعراء: آیات کی تعداد 227۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 26 پر ہے۔

سورۃ الشعراء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشعراء مکی ہے۔

کیا آیت 26:59 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 26:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشعراء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 227 آیات اور 1,318 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play