سورۃ الشوریٰ 42:3 الشورى
یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4275، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 483 پر ہے۔
كَذَٰلِكَ يُوحِيٓ إِلَيۡكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ
اللہ تعالیٰ جو زبردست ہے اور حکمت واﻻ ہے اسی طرح تیری طرف اور تجھ سے اگلوں کی طرف وحی بھیجتا رہا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جس طرح یہ قرآن تیری طرف نازل کیا گیا ہے اسی طرح تجھ سے پہلے انبیا پر صحیفے اور کتابیں نازل کی گئیں۔ وحی، اللہ کا وہ کلام ہے جو فرشتے کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبروں کے پاس بھیجتا رہا ہے۔ ایک صحابی نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) سے وحی کی کیفیت پوچھی تو آپ نے فرمایا کہ کبھی تو یہ میرے پاس گھنٹی کی آواز کی مثل آتی ہے اور یہ مجھ پر سب سے سخت ہوتی ہے، جب یہ ختم ہوجاتی ہے تو مجھے یاد ہوچکی ہوتی ہے اور کبھی فرشتہ انسانی شکل میں آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے اور وہ جو کہتا ہے میں یاد کرلیتا ہوں۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں، میں نے سخت سردی میں مشاہدہ کیا جب وحی کی کیفیت ختم ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پسینے میں شرابور ہوتے اور آپ کی پیشانی سے پسینے کے قطرے گر رہے ہوتے۔ (صحیح بخاری، باب بدء الوحی)۔
42:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 42:3
Al-Mukhtasar
3- اے پیغمبر( صلى اللہ عليہ وسلم )! اس جیسی وحی اللہ تعالیٰ آپ کی طرف اور آپ سے پہلے اللہ کے جو نبی ہوئے، ان کی طرف بھیجتا رہا، وہ اللہ جو اپنے دشمنوں سے انتقام لینے میں سب پر غالب ہے، اپنی تدبیر اور پیدا کرنے میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 483
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 483
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 484
آیت 42:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.
آیت 42:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 42:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 483 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 483 · نسخ مصحف (612 صفحات): 484.
آیت 42:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 42:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 42:3: حروف کی تعداد 43، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 42:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 42:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,275 ہے۔
سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔
سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔
کیا آیت 42:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 42:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔