سورۃ الشوریٰ 42:36 الشورى
یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4308، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 487 پر ہے۔
فَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَيۡءٖ فَمَتَٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۚ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَلَىٰ رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُونَ
تو تمہیں جو کچھ دیا گیا ہے وه زندگانی دنیا کا کچھ یونہی سا اسباب ہے1 ، اور اللہ کے پاس جو ہے وه اس سے بدرجہ بہتر2 اور پائیدار ہے، وه ان کے لیے ہے جو ایمان ﻻئے اور صرف اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی معمولی اور حقیر ہے، چاہے قارون کا خزانہ ہی کیوں نہ ہو، اس لیے اس سے دھوکے میں مبتلا نہ ہونا، اس لیے کہ یہ عارضی اور فانی ہے۔
- 2 یعنی نیکیوں کا جو اجر وثواب اللہ کے ہاں ملے گا وہ متاع دنیا سے کہیں زیادہ بہتر بھی ہے اور پائیدار بھی، کیونکہ اس کو زوال اور فنا نہیں، مطلب ہے کہ دنیا کو آخرت پر ترجیح مت دو، ایسا کرو گے تو پچھتاؤ گے۔
42:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 42:36
Al-Mukhtasar
36- سو اے لوگو! تمھیں مال و مرتبہ یا اولاد جو کچھ دیا گیا ہے، وہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور ختم ہونے والا ہے اور باقی رہنے والی نعمتیں جنت کی نعمتیں ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لیے تیار کیا ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور اپنے تمام معاملات میں صرف اکیلے اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 487
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 487
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 488
آیت 42:36 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.
آیت 42:36 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 42:36 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 487 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 487 · نسخ مصحف (612 صفحات): 488.
آیت 42:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 42:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 42:36: حروف کی تعداد 74، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 42:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 42:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,308 ہے۔
سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔
سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔
کیا آیت 42:36 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 42:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔