سورۃ الشوریٰ 42:48 الشورى
یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4320، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 488 پر ہے۔
فَإِنۡ أَعۡرَضُواْ فَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيظًاۖ إِنۡ عَلَيۡكَ إِلَّا ٱلۡبَلَٰغُۗ وَإِنَّآ إِذَآ أَذَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ مِنَّا رَحۡمَةٗ فَرِحَ بِهَاۖ وَإِن تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةُۢ بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡ فَإِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ كَفُورٞ
اگر یہ منھ پھیرلیں تو ہم نے آپ کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا، آپ کے ذمہ تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے1 ، ہم جب کبھی انسان کو اپنی مہربانی کا مزه چکھاتے ہیں2 تو وه اس پر اترا جاتا ہے3 اور اگر انہیں ان کے اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت4 پہنچتی ہے تو بےشک انسان بڑا ہی ناشکرا ہے.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «لَيْسَ عَلَيْكَ هُدَاهُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ» (البقرة: 272) اور «فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلاغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ» (الرعد: 40) «فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ ، لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُسَيْطِرٍ» (الغاشية :21 -22) ان سب کا مطلب یہ ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی ذمہ داری صرف اور صرف یہ ہے کہ اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچادیں، مانیں نہ مانیں، آپ سے اس کی بازپرس نہیں ہوگی، کیونکہ ہدایت دینا آپ کے اختیار میں ہی نہیں ہے، یہ صرف اللہ کے اختیار میں ہے۔
- 2 یعنی وسائل رزق کی فراوانی، صحت وعافیت، اولاد کی کثرت، جاہ ومنصب وغیرہ۔
- 3 یعنی تکبر اور غرور کا اظہار کرتا ہے، ورنہ اللہ کی نعمتوں پر خوش ہونا یا اس کا اظہار ہونا، ناپسندیدہ امر نہیں، لیکن وہ تحدیث نعمت اور شکر کے طور پر ہو نہ کہ فخر وریا اور تکبر کے طور پر۔
- 4 مال کی کمی، بیماری، اولاد سے محرومی وغیرہ۔
- 5 یعنی فوراً نعمتوں کوبھی بھول جاتا ہے اور مُنْعِمٌ (نعمتیں دینے والے) کو بھی۔ یہ انسانوں کی غالب اکثریت کے اعتبار سے ہے جس میں ضعیف الایمان لوگ بھی شامل ہیں۔ لیکن اللہ کے نیک بندے اور کامل الایمان لوگوں کا حال ایسا نہیں ہوتا۔ وہ تکلیفوں پر صبر کرتے ہیں اور نعمتوں پر شکر۔ جیسا کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”إِنْ أَصَابَتْهُ سَرَّاءُ شَكَرَ فَكَانَ خَيْرًا لَهُ وَإِنْ أَصَابَتْهُ ضَرَّاءُ صَبَرَ فَكَانَ خَيْرًا لَهُ ، وَلَيْس ذَلِك لأَحَدٍ إٍلا لِلْمُؤْمِنِ“ (صحيح مسلم، كتاب الزهد ، باب أمر المؤمن أمره خير له)۔
42:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 42:48
Al-Mukhtasar
48- پھر اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر یہ اُس سے منہ پھیر لیں جس کا آپ نے انھیں حکم دیا ہے تو (پریشان نہ ہوں) ہم نے آپ کو ان کے اعمال کی حفاظت کے لیے نگران بنا کر نہیں بھیجا۔ آپ کے ذمے بس اس کی تبلیغ ہے جس کے پہنچانے کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اور ان کا حساب لینا اللہ کے ذمے ہے۔ جب ہم انسان کو مال اور صحت وغیرہ دے کر اپنی مہربانی کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر خوش ہوتا ہے اور اگر انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے ان پر کوئی آزمائش اور تکلیف آجائے تو ان کا مزاج یہ ہے کہ وہ اللہ کی نعمتوں کے منکر اور ناشکرے بن جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت سے ان کی تقدیر میں جو لکھا ہے، اس پر ناراضی ظاہر کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 488
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 488
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 489
آیت 42:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.
آیت 42:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 42:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 488 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 488 · نسخ مصحف (612 صفحات): 489.
آیت 42:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 42:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 42:48: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 42:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 42:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,320 ہے۔
سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔
سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔
کیا آیت 42:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 42:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔