مواد پر جائیں

سورۃ الشوریٰ 42:5 الشورى

یہ سورۃ الشوریٰ کی 53 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4277، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 483 پر ہے۔

تَكَادُ ٱلسَّمَٰوَٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِن فَوۡقِهِنَّۚ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَيَسۡتَغۡفِرُونَ لِمَن فِي ٱلۡأَرۡضِۗ أَلَآ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

قریب ہے آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں1 اور تمام فرشتے اپنے رب کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور زمین والوں کے لیے استغفار کر رہے ہیں2۔ خوب سمجھ رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہی معاف فرمانے واﻻ رحمت واﻻ ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اللہ کی عظمت وجلال کی وجہ سے۔
  2. 2 یہ مضمون سورۂ مؤمن کی آیت 7 میں بھی بیان ہوا ہے۔
  3. 3 اپنے دوستوں اور اہل طاعت کے لیے یا تمام ہی بندوں کے لیے، کیونکہ کفار اور نافرمانوں کی فوراً گرفت نہ کرنا بلکہ انہیں ایک وقت معین تک مہلت دینا، یہ بھی اسی کی رحمت ومغفرت ہی کی قسم سے ہے۔

42:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الشوریٰ
0/53
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الشوریٰ 42:5 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 42:5

Al-Mukhtasar

5- قریب ہے کہ آسمان اپنے عظیم حجم اور بلندیوں کے باوجود اللہ کی عظمت و جلال کی وجہ سے زمینوں کے اوپر سے پھٹ پڑیں۔ تمام فرشتے ڈرتے اور جھکتے ہوئے اپنے رب کی پاکی اور عظمت اس کی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ سے زمین والوں کے لیے بخشش طلب کرتے ہیں۔ آگاہ رہو! بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی اپنے توبہ کرنے والے بندوں کے گناہ بے حد بخشنے والا، ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
483
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
483
نسخ مصحف (612 صفحات)
484
آیت 42:5 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الشوریٰ (الشورى). 114 میں سے سورت نمبر 42 · آیات کی تعداد: 53.

آیت 42:5 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 42:5 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 483 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 483 · نسخ مصحف (612 صفحات): 484.

آیت 42:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 42:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 42:5: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 42:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 42:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,277 ہے۔

سورۃ الشوریٰ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الشوریٰ: آیات کی تعداد 53۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 42 پر ہے۔

سورۃ الشوریٰ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الشوریٰ مکی ہے۔

کیا آیت 42:5 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 42:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الشوریٰ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 53 آیات اور 860 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play