مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:109 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 109 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1344، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 204 پر ہے۔

أَفَمَنۡ أَسَّسَ بُنۡيَٰنَهُۥ عَلَىٰ تَقۡوَىٰ مِنَ ٱللَّهِ وَرِضۡوَٰنٍ خَيۡرٌ أَم مَّنۡ أَسَّسَ بُنۡيَٰنَهُۥ عَلَىٰ شَفَا جُرُفٍ هَارٖ فَٱنۡهَارَ بِهِۦ فِي نَارِ جَهَنَّمَۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ

پھر آیا ایسا شخص بہتر ہے جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ سے ڈرنے پر اور اللہ کی خوشنودی پر رکھی ہو، یا وه شخص، کہ جس نے اپنی عمارت کی بنیاد کسی گھاٹی کے کنارے پر جو کہ گرنے ہی کو ہو، رکھی ہو، پھر وه اس کو لے کر آتش دوزخ میں گر پڑے1 ، اور اللہ تعالیٰ ایسے ﻇالموں کو سمجھ ہی نہیں دیتا۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں مومن اور منافق کے عمل کی مثالیں بیان کی گئی ہیں۔ مومن کا عمل اللہ کے تقوٰی پر اور اس کی رضامندی کے لئے ہوتا ہے۔ جب کہ منافق کا عمل ریاکاری اور فساد پر مبنی ہوتا ہے۔ جو اس حصہ زمین کی طرح جس کے نیچے سے وادی کا پانی گزرتا ہے اور مٹی کو ساتھ بہا لے جاتا ہے۔ وہ حصہ نیچے سے کھوکھلا رہ جاتا ہے۔ جس پر کوئی تعمیر کر لی جائے تو فوراً گر پڑے۔ ان منافقین کا مسجد بنانے کا عمل بھی ایسا ہی ہے جو انہیں جہنم میں ساتھ لے گرے گا۔

9:109 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:109 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:109

Al-Mukhtasar

109- کیا وہ شخص جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ کے تقویٰ پر رکھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتا اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہتاہے، اس نے نیک اعمال میں وسعت اختیار کر کے اللہ کی خوشنودی پر بنیاد رکھی، اس شخص کے برابر ہو سکتا ہے جس نے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے، کافروں کو تقویت دینے اور اہلِ ایمان کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لیے مسجد بنائی؟! یہ دونوں ہرگز برابر نہیں ہوسکتے۔ پہلے کی عمارت نہایت مضبوط اور مستحکم ہے جس کے گرنے کا کوئی ڈر نہیں اور اس دوسرے کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے گڑھے کے کنارے عمارت بنائی، پھر وہ بہت جلد ڈھے گئی اور اسے لے کر آتش دوزخ کی گہرائی میں گر گئی۔ کفر و نفاق وغیرہ اختیار کرنے والے ظالم لوگوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت نہیں دیتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
204
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
204
نسخ مصحف (612 صفحات)
205
آیت 9:109 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:109 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 9:109 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 204 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 204 · نسخ مصحف (612 صفحات): 205.

آیت 9:109 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 9:109 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:109: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:109 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:109 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,344 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:109 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:109 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play