مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:4 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1239، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 187 پر ہے۔

إِلَّا ٱلَّذِينَ عَٰهَدتُّم مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ثُمَّ لَمۡ يَنقُصُوكُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَمۡ يُظَٰهِرُواْ عَلَيۡكُمۡ أَحَدٗا فَأَتِمُّوٓاْ إِلَيۡهِمۡ عَهۡدَهُمۡ إِلَىٰ مُدَّتِهِمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلۡمُتَّقِينَ

بجز ان مشرکوں کے جن سے تمہارا معاہده ہو چکا ہے اور انہوں نے تمہیں ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچایا نہ کسی کی تمہارے خلاف مدد کی ہے تو تم بھی ان کے معاہدے کی مدت ان کے ساتھ پوری کرو1 ، اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ مشرکین کی چوتھی قسم ہے ان سے جتنی مدت کا معاہدہ تھا، اس مدت تک انہیں رہنے کی اجازت دی گئی، کیونکہ انہوں نے معاہدے کی پاسداری کی اور اس کے خلاف کوئی حرکت نہیں کی، اس لئے مسلمانوں کے لئے بھی اس کی پاسداری کو ضروری قرار دیا گیا۔

9:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:4 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:4

Al-Mukhtasar

4- مگر جن مشرکوں سے تم نے کوئی عہد و پیمان کیا اور انھوں نے تمھارا عہد پورا کیا اور اس میں کوئی کمی کوتاہی نہیں کی تو وہ اس سابقہ حکم سے مستثنیٰ ہیں، ان پر یہ حکم لاگو نہیں ہوتا، اس لیے مدت ختم ہونے تک ان سے کیے ہوئے معاہدوں کی پاسداری کرو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ان متقیوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے حکموں کی تعمیل کرتے ہیں، اور وعدہ پورا کرنا بھی اس کا حکم ہے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہتے ہیں اور ان منع کیے ہوئے کاموں میں خیانت و بدعہدی بھی شامل ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
187
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
187
نسخ مصحف (612 صفحات)
188
آیت 9:4 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:4 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:4 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 187 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 187 · نسخ مصحف (612 صفحات): 188.

آیت 9:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 9:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:4: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,239 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:4 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play