مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:52 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1287، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 195 پر ہے۔

قُلۡ هَلۡ تَرَبَّصُونَ بِنَآ إِلَّآ إِحۡدَى ٱلۡحُسۡنَيَيۡنِۖ وَنَحۡنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمۡ أَن يُصِيبَكُمُ ٱللَّهُ بِعَذَابٖ مِّنۡ عِندِهِۦٓ أَوۡ بِأَيۡدِينَاۖ فَتَرَبَّصُوٓاْ إِنَّا مَعَكُم مُّتَرَبِّصُونَ

کہہ دیجئے کہ تم ہمارے بارے میں جس چیز کا انتظار کر رہے ہو وه دو بھلائیوں میں سے ایک ہے1 اور ہم تمہارے حق میں اس کا انتظار کرتے ہیں کہ یا تو اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے کوئی سزا تمہیں دے یا ہمارے ہاتھوں سے2، پس ایک طرف تم منتظر رہو دوسری جانب تمہارے ساتھ ہم بھی منتظر ہیں۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی کامیابی یا شہادت، ان دونوں میں سے جو چیز بھی ہمیں حاصل ہو، ہمارے لئے خیر(بھلائی) ہے۔
  2. 2 یعنی ہم تہارے بارے میں دو برائیوں میں سے ایک برائی کا انتظار کر رہے ہیں کہ یا تو آسمان سے اللہ تعالٰی تم پر عذاب نازل فرمائے جس سے تم ہلاک ہو جاؤ یا ہمارے ہاتھوں سے اللہ تعالٰی تمہیں (قتل کرنے، یا قیدی بننے وغیرہ قسم کی) سزائیں دے۔ وہ دونوں باتوں پر قادر ہے۔

9:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:52 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:52

Al-Mukhtasar

52- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: تم ہمارے بارے میں دو ہی باتوں کے منتظر ہو کہ ہمیں فتح نصیب ہو گی یا شہید کر دیے جائیں گے اور یہ دونوں ہمارے لیے خیر کے معاملے ہیں، جبکہ ہم تمھارے بارے میں اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنی طرف سے عذاب نازل کر کے تمھیں ہلاک کر دے یا ہمیں تم سے جہاد کی اجازت دے کر ہمارے ہاتھوں تمھیں قتل یا قید کراکے عذاب دے۔ تم ہمارے انجام کا انتظار کرو اور ہم تمھارے انجام کا انتظار کر رہے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
195
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
195
نسخ مصحف (612 صفحات)
196
آیت 9:52 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:52 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:52 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 195 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 195 · نسخ مصحف (612 صفحات): 196.

آیت 9:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 9:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:52: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,287 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:52 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play