مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:83 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 83 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1318، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 200 پر ہے۔

فَإِن رَّجَعَكَ ٱللَّهُ إِلَىٰ طَآئِفَةٖ مِّنۡهُمۡ فَٱسۡتَـٔۡذَنُوكَ لِلۡخُرُوجِ فَقُل لَّن تَخۡرُجُواْ مَعِيَ أَبَدٗا وَلَن تُقَٰتِلُواْ مَعِيَ عَدُوًّاۖ إِنَّكُمۡ رَضِيتُم بِٱلۡقُعُودِ أَوَّلَ مَرَّةٖ فَٱقۡعُدُواْ مَعَ ٱلۡخَٰلِفِينَ

پس اگر اللہ تعالیٰ آپ کو ان کی کسی جماعت1 کی طرف لوٹا کر واپس لے آئے پھر یہ آپ سے میدان جنگ میں نکلنے کی اجازت طلب کریں2 تو آپ کہہ دیجئے کہ تم میرے ساتھ ہرگز چل نہیں سکتے اور نہ میرے ساتھ تم دشمنوں سے لڑائی کر سکتے ہو۔ تم نے پہلی مرتبہ ہی بیٹھ رہنے کو پسند کیا تھا3 پس تم پیچھے ره جانے والوں میں ہی بیٹھے رہو۔4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 منافقین کی جماعت مراد ہے۔ یعنی اگر اللہ تعالٰی آپ کو صحیح سلامت تبوک سے مدینہ واپس لے آئے جہاں یہ پیچھے رہ جانے والے منافقین بھی ہیں۔
  2. 2 یعنی کسی اور جنگ کے لئے، ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کریں۔
  3. 3 یہ آئندہ ساتھ نہ لے جانے کی علت ہے کہ تم پہلی مرتبہ ساتھ نہیں گئے۔ لہذا اب تم اس لائق نہیں کہ تمہیں کسی بھی جنگ میں ساتھ لے جایا جائے۔
  4. 4 یعنی اب تمہاری اوقات یہی ہے کہ تم عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو، جو جنگ میں شرکت کرنے کے بجائے گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں، نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو یہ ہدایت اس لئے دی گئی ہے تاکہ ان کے اس ہم و غم اور حسرت میں اور اضافہ ہو جو انہیں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے تھا۔ (اگر تھا)

9:83 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:83 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:83

Al-Mukhtasar

83-اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر اللہ تعالیٰ آپ کو منافقوں کے اس گروہ کے پاس واپس لے جائے جو اپنے نفاق پر قائم ہیں اور وہ کسی دوسرے غزوے میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کے لیے آپ سے اجازت مانگیں تو آپ ان سے کہہ دیجیے: اے منافقو! یہ تمھاری سزا ہےکہ تم میرے ساتھ جہاد فی سبیل اللہ کے کسی معرکے میں کبھی شریک نہیں ہوسکتے۔ تمھارا میرے ساتھ نکلنا میرے لیے کسی بھی شر سے خالی نہیں ہے۔ غزوۂ تبوک میں تم نے پیچھے بیٹھ رہنا اور شریک نہ ہونا پسند کیا تھا، لہٰذا اب بھی پیچھے رہ جانے والے بیماروں، عورتوں اور بچوں کے ساتھ بیٹھ رہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
200
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
200
نسخ مصحف (612 صفحات)
201
آیت 9:83 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:83 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:83 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 200 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 200 · نسخ مصحف (612 صفحات): 201.

آیت 9:83 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 9:83 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:83: حروف کی تعداد 110، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:83 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:83 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,318 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:83 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:83 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play