مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:86 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 86 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1321، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 200 پر ہے۔

وَإِذَآ أُنزِلَتۡ سُورَةٌ أَنۡ ءَامِنُواْ بِٱللَّهِ وَجَٰهِدُواْ مَعَ رَسُولِهِ ٱسۡتَـٔۡذَنَكَ أُوْلُواْ ٱلطَّوۡلِ مِنۡهُمۡ وَقَالُواْ ذَرۡنَا نَكُن مَّعَ ٱلۡقَٰعِدِينَ

جب کوئی سورت اتاری جاتی ہے تو اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو ان میں سے دولت مندوں کا ایک طبقہ آپ کے پاس آکر یہ کہہ کر رخصت لے لیتاہے کہ ہمیں تو بیٹھے رہنے والوں میں ہی چھوڑ دیجئے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ انہیں منافقین کا ذکر ہے۔ جنہوں نے حیلے تراش کر پیچھے رہنا پسند کیا۔ أُولُو الطَّوْلِ سے مراد ہے صاحب حیثیت، مال دار طبقہ۔ یعنی اس طبقے کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے تھا، کیونکہ ان کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ موجود تھا، قَاعِدِينَ سے مراد بعض مجبوریوں کے تحت گھروں میں رک جانے والے افراد ہیں، جیسا کہ اگلی آیت میں ان کو خَوَالِفُ کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے خَالِفَةٌ ، کی جمع ہے۔ یعنی پیچھے رہنے والی عورتیں۔

9:86 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:86 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:86

Al-Mukhtasar

86- جب اللہ تعالیٰ اپنے نبی محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر کوئی سورت نازل کرتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی راہ میں جہادکرنے کا حکم ہو تو ان میں سے دولت مند اور آسائش والے لوگ آپ سے جنگ میں شامل نہ ہونے کی اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں معذور لوگوں کے ساتھ رہنے دیجیے، جیسے کمزور، اپاہج اور بیمار وغیرہ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
200
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
200
نسخ مصحف (612 صفحات)
201
آیت 9:86 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:86 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:86 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 200 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 200 · نسخ مصحف (612 صفحات): 201.

آیت 9:86 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 9:86 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:86: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:86 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:86 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,321 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:86 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:86 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play