مواد پر جائیں

سورۃ التوبہ 9:91 التوبة

یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 91 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1326، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 201 پر ہے۔

لَّيۡسَ عَلَى ٱلضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَى ٱلۡمَرۡضَىٰ وَلَا عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُواْ لِلَّهِ وَرَسُولِهِۦۚ مَا عَلَى ٱلۡمُحۡسِنِينَ مِن سَبِيلٖۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

ضعیفوں پر اور بیماروں پر اور ان پر جن کے پاس خرچ کرنے کو کچھ بھی نہیں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وه اللہ اور اس کے رسول کی خیر خواہی کرتے رہیں۔ ایسے نیک کاروں پر الزام کی کوئی راه نہیں، اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت ورحمت واﻻ ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت میں ان لوگوں کا تذکرہ ہے جو واقعی معذور تھے اور ان کا عذر بھی واضح تھا مثلاً (1) ضعیف وناتواں یعنی بوڑھے قسم کے لوگ، اور نابینا یا لنگڑے وغیرہ معذورین بھی اسی ذیل میں آجاتے ہیں، بعض نے انہیں بیماروں میں شامل کیا ہے، (2) بیمار، (3) جن کے پاس جہاد کے اخراجات نہیں تھے اور بیت المال بھی ان کے اخراجات کا متحمل نہیں تھا، اللہ اور رسول کی خیر خواہی سے مراد، جہاد کی ان کے دلوں میں تڑپ، مجاہدین سے محبت رکھتے ہیں اور اللہ اور رسول کے دشمنوں سے عداوت، اور حتی الامکان اللہ اور رسول کے احکام کی اطاعت کرتے ہیں، اگر جہاد میں شرکت کرنے سے معذور ہوں تو ان پر کوئی گناہ نہیں۔

9:91 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التوبہ
0/129
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التوبہ 9:91 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 9:91

Al-Mukhtasar

91- عورتوں، بچوں، بیماروں، کمزوروں، نابینا لوگوں اور ان فقیروں پر پیچھے رہنے میں کوئی گناہ نہیں جن کے پاس تیاری کے لیے مال خرچ کرنے کو کچھ نہ تھا۔ ان سب پر جنگ کے لیے نہ نکلنے میں کوئی گناہ نہیں کیونکہ ان کے عذر معقول ہیں، بشرطیکہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے مخلص ہوں اور اس کی شریعت پر عمل کریں۔ ایسے عذر پیش کرنے والے نیکوکار حضرات کو سزا دینے کی کوئی راہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ نیکوکاروں کے گناہ بے حد بخشنے والا، ان پر خوب رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
201
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
201
نسخ مصحف (612 صفحات)
202
آیت 9:91 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.

آیت 9:91 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 9:91 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 201 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 201 · نسخ مصحف (612 صفحات): 202.

آیت 9:91 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 9:91 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 9:91: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 9:91 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 9:91 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,326 ہے۔

سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔

سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التوبہ مدنی ہے۔

کیا آیت 9:91 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 9:91 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play