سورۃ الطور 52:35
یہ سورۃ الطور کی 49 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4770، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 525 پر ہے۔
أَمۡ خُلِقُواْ مِنۡ غَيۡرِ شَيۡءٍ أَمۡ هُمُ ٱلۡخَٰلِقُونَ
کیا یہ بغیر کسی (پیدا کرنے والے) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں1 ؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں؟2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اگر واقعی ایسا ہے تو پھر کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ انہیں کسی بات کا حکم دے یاکسی بات سے منع کرے۔ لیکن جب ایسا نہیں ہے بلکہ انہیں ایک پیدا کرنے والے نے پیداکیا ہے، تو ظاہر ہے اس کا انہیں پیدا کرنے کا ایک خاص مقصد ہے، وہ انہیں پیدا کر کے یوں ہی کس طرح چھوڑ دے گا؟
- 2 یعنی یہ خود بھی اپنے خالق نہیں ہیں، بلکہ یہ اللہ کے خالق ہونے کااعتراف کرتے ہیں۔
52:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 52:35
Al-Mukhtasar
35- کیا وہ اپنے کسی پیدا کرنے والے خالق کے بغیر پیدا کیے گئے ہیں یا وہ خود ہی اپنے خالق ہیں؟ کسی خالق کے بغیر مخلوق کا وجود ممکن نہیں اور نہ کوئی مخلوق خالق ہو سکتی ہے، پھر وہ اپنے خالق کی عبادت کیوں نہیں کرتے؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 525
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 525
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 526
آیت 52:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الطور. 114 میں سے سورت نمبر 52 · آیات کی تعداد: 49.
آیت 52:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 52:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 525 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 525 · نسخ مصحف (612 صفحات): 526.
آیت 52:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 52:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 52:35: حروف کی تعداد 26، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 52:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 52:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,770 ہے۔
سورۃ الطور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطور: آیات کی تعداد 49۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 52 پر ہے۔
سورۃ الطور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الطور مکی ہے۔
کیا آیت 52:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 52:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الطور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 49 آیات اور 312 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔