سورۃ الطور 52:48
یہ سورۃ الطور کی 49 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4783، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 525 پر ہے۔
وَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعۡيُنِنَاۖ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ
تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے1 اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کھڑے ہونے سے کون سا کھڑا ہونا مراد ہے؟ بعض کہتےہیں جب نماز کے لیے کھڑے ہوں۔ جیساکہ آغاز نماز میں «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ» . . . پڑھی جاتی ہے۔ بعض کہتے ہیں، جب نیند سے بیدار ہو کر کھڑے ہوں۔ اس وقت بھی اللہ کی تسبیح و تحمید مسنون ہے۔ بعض کہتےہیں کہ جب کسی مجلس سےکھڑے ہوں۔ جیسے حدیث میں آتا ہے۔ جو شخص کسی مجلس سے اٹھتے وقت یہ دعا پڑھ لے گا تو یہ اس کی مجلس کے گناہوں کاکفارہ ہو جائے گا۔ «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» (سنن الترمذي، أبواب الدعوات، باب ما يقول إذا قام من مجلسه)۔
52:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 52:48
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کے موقف کو باطل قرار دیا تو اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ ان کی پروا نہ کریں اور ان کے جھٹلانے پر صبر کریں، چنانچہ فرمایا:
48- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اپنے رب کے فیصلے اور شرعی حکم تک انتظار کریں، بلاشبہ آپ ہماری نگاہوں اور حفاظت میں ہیں اور جب آپ اپنی نیند سے بیدار ہوں تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 525
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 525
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 526
آیت 52:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الطور. 114 میں سے سورت نمبر 52 · آیات کی تعداد: 49.
آیت 52:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 52:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 525 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 525 · نسخ مصحف (612 صفحات): 526.
آیت 52:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 52:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 52:48: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 52:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 52:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,783 ہے۔
سورۃ الطور میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطور: آیات کی تعداد 49۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 52 پر ہے۔
سورۃ الطور مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الطور مکی ہے۔
کیا آیت 52:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 52:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الطور کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 49 آیات اور 312 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔