سورۃ الزخرف 43:13
یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4338، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 490 پر ہے۔
لِتَسۡتَوُۥاْ عَلَىٰ ظُهُورِهِۦ ثُمَّ تَذۡكُرُواْ نِعۡمَةَ رَبِّكُمۡ إِذَا ٱسۡتَوَيۡتُمۡ عَلَيۡهِ وَتَقُولُواْ سُبۡحَٰنَ ٱلَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُۥ مُقۡرِنِينَ
تاکہ تم ان کی پیٹھ پر جم کر سوار ہوا کرو1 پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو جب اس پر ٹھیک ٹھاک بیٹھ جاؤ، اور کہو پاک ذات ہے اس کی جس نے اسے ہمارے بس میں کردیا حاﻻنکہ ہمیں اسے قابو کرنے کی2 طاقت نہ تھی.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 لِتَسْتَوُوا بِمَعْنَى لِتَسْتَقِرُّوا یا لِتَسْتَعْلُوا جم کر بیٹھ جاو یا چڑھ جاؤ۔ ظُهُورِهِ میں ضمیر واحد باعتبار جنس کے ہے۔
- 2 یعنی اگر ان جانوروں کو ہمارے تابع اور ہمارے بس میں نہ کرتا تو ہم انہیں اپنے قابو میں رکھ کر ان کو سواری، بار برداری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرسکتے تھے، مُقْرِنِينَ بمعنی مُطِيقِينَ ہے۔
43:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 43:13
Al-Mukhtasar
13- یہ سب کچھ تمھاری خاطر اس لیے بنایا تاکہ تم ان کی پیٹھ پر اپنے سفروں میں جم کر سوار ہوا کرو، پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو جب ان کی کمرپر ٹھیک ٹھاک بیٹھ جاؤ کہ اس نے انھیں تمھارے تابع کر دیا ہے۔ تم اپنی زبانوں سے کہو کہ پاک اور مقدس ہے وہ ذات جس نے ان سواریوں کو ہمارے لیے تیار اور تابع کیا جس کے نتیجے میں ہم ان پر حکم چلاتے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ انھیں ہمارے بس میں نہ کرتا تو ہم انھیں قابو کرنے کی طاقت نہ رکھتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 490
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 490
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 491
آیت 43:13 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.
آیت 43:13 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 43:13 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 490 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 490 · نسخ مصحف (612 صفحات): 491.
آیت 43:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 43:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 43:13: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 43:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 43:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,338 ہے۔
سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔
سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزخرف مکی ہے۔
کیا آیت 43:13 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 43:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔