مواد پر جائیں

سورۃ الزخرف 43:20

یہ سورۃ الزخرف کی 89 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4345، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 490 پر ہے۔

وَقَالُواْ لَوۡ شَآءَ ٱلرَّحۡمَٰنُ مَا عَبَدۡنَٰهُمۗ مَّا لَهُم بِذَٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِنۡ هُمۡ إِلَّا يَخۡرُصُونَ

اور کہتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو ہم ان کی عبادت نہ کرتے۔ انہیں اس کی کچھ خبر نہیں1 ، یہ تو صرف اٹکل پچو (جھوٹ باتیں) کہتے ہیں۔.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اپنے طور پر اللہ کی مشیت کا سہارا، یہ ان کی ایک بڑی دلیل ہے کیونکہ ظاہراً یہ بات صحیح ہے کہ اللہ کی مشیت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا، نہ ہوسکتا ہے۔ لیکن یہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ اس کی مشیت، اس کی رضا سے مختلف چیز ہے۔ ہر کام یقیناً اس کی مشیت ہی سے ہوتا ہے لیکن راضی وہ انہی کاموں سے ہوتا ہے جن کا اس نے حکم دیا ہے نہ کہ ہر اس کام سے جو انسان اللہ کی مشیت سے کرتا ہے، انسان چوری، بدکاری، ظلم اور بڑے بڑے گناہ کرتا ہے، اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو کسی کو یہ گناہ کرنے کی قدرت ہی نہ دے فوراً اس کا ہاتھ پکڑ لے، اس کے قدموں کو روک دے اس کی نظر سلب کرلے۔ لیکن یہ جبر کی صورتیں ہیں جب کہ اس نے انسان کو ارادہ و اختیار کی آزادی دی ہے تاکہ اسے آزمایا جائے، اسی لیے اس نے دونوں قسم کے کاموں کی وضاحت کردی ہے، جن سے وہ راضی ہوتا ہے ان کی بھی اور جن سے ناراض ہوتا ہے، ان کی بھی۔ انسان دونوں قسم کے کاموں میں سے جو کام بھی کرے گا، اللہ اس کا ہاتھ نہیں پکڑے گا، لیکن اگر وہ کام جرم ومعصیت کا ہوگا تو یقیناً وہ اس سے ناراض ہوگا کہ اس نے اللہ کے دیئے ہوئے اختیار کا استعمال غلط کیا۔ تاہم یہ اختیار اللہ دنیا میں اس سے واپس نہیں لے گا، البتہ اس کی سزا قیامت والے دن دے گا۔

43:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزخرف
0/89
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزخرف 43:20 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 43:20

Al-Mukhtasar

20-انھوں نے تقدیر سے دلیل پکڑتے ہوئے کہا: اگر اللہ چاہتا کہ ہم فرشتوں کی عبادت نہ کریں تو ہم ان کی عبادت نہ کرتے۔ اس کا ہم سے یہ چاہنا اس کی رضا مندی کی دلیل ہے۔ ان کے اس قول کی کوئی علمی بنیاد نہیں، بلکہ وہ تو صرف جھوٹ بولتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
490
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
490
نسخ مصحف (612 صفحات)
491
آیت 43:20 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزخرف. 114 میں سے سورت نمبر 43 · آیات کی تعداد: 89.

آیت 43:20 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 43:20 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 490 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 490 · نسخ مصحف (612 صفحات): 491.

آیت 43:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 43:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 43:20: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 43:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 43:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,345 ہے۔

سورۃ الزخرف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزخرف: آیات کی تعداد 89۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 43 پر ہے۔

سورۃ الزخرف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزخرف مکی ہے۔

کیا آیت 43:20 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 43:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزخرف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 89 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play