سورۃ الزمر 39:21
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4079، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 460 پر ہے۔
أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَسَلَكَهُۥ يَنَٰبِيعَ فِي ٱلۡأَرۡضِ ثُمَّ يُخۡرِجُ بِهِۦ زَرۡعٗا مُّخۡتَلِفًا أَلۡوَٰنُهُۥ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَىٰهُ مُصۡفَرّٗا ثُمَّ يَجۡعَلُهُۥ حُطَٰمًاۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكۡرَىٰ لِأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی اتارتا ہے اور اسے زمین کی سوتوں میں پہنچاتا1 ہے، پھر اسی کے ذریعہ سے مختلف قسم کی کھیتیاں اگاتا2 ہے پھر وه خشک ہو جاتی ہیں اور آپ انہیں زرد رنگ دیکھتے ہیں پھر انہیں ریزه ریزه کر دیتا ہے3، اس میں عقل مندوں کے لئے بہت زیاده نصیحت ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 يَنَابِيعُ يَنْبُوعٌ کی جمع ہے، سوتے، چشمے، یعنی بارش کے ذریعے سےپانی آسمان سےاترتا ہے، پھر وہ زمین میں جذب ہو جاتا ہے اور پھر چشموں کی صورت میں نکلتا ہے یا تالابوں اور نہروں میں جمع ہو جاتا ہے۔
- 2 یعنی اس پانی سے، جو ایک ہوتا ہے، انواع واقسام کی چیزیں پیدا فرماتا ہے، جن کا رنگ، ذائقہ، خوشبو ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔
- 3 یعنی شادابی اور تروتازگی کے بعد وہ کھیتیاں سوکھ جاتی اور زرد ہو جاتی ہیں اور پھر ریزہ ریزہ ہو جاتی ہیں۔ جس طرح لکڑی کی ٹہنیاں خشک ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔
- 4 یعنی اہل دانش اس سے سمجھ لیتے ہیں کہ دنیا کی مثال بھی اسی طرح ہے، وہ بہت جلد زوال وفنا سے ہمکنار ہو جائے گی۔ اس کی رونق وبہجت، اس کی شادابی وزینت اور اس کی لذتیں اور آسائشیں عارضی ہیں، جن سے انسان کو دل نہیں لگانا چاہئیے۔ بلکہ اس موت کی تیاری میں مشغول رہنا چاہئیے جس کے بعد کی زندگی دائمی ہے، جسے زوال نہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ قرآن اور اہل ایمان کے سینوں کی مثال ہے اور مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے قرآن اتارا، جسے وہ مومنوں کے دلوں میں داخل فرماتا ہے، پھر اس کے ذریعے سے دین باہر نکلتا ہے جو ایک دوسرے سے بہتر ہوتا ہے، پس مومن تو ایمان ویقین میں زیادہ ہو جاتا ہے اور جس کے دل میں روگ ہوتا ہے، وہ اس طرح خشک ہو جاتا ہے جس طرح کھیتی خشک ہو جاتی ہے۔(فتح القدیر)۔
39:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:21
Al-Mukhtasar
21- بلاشبہ تم مشاہدے کے ذریعے سے جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے بارش کا پانی نازل کیا، پھر اسے چشموں اور ندیوں میں داخل کیا، پھر اس پانی کے ساتھ مختلف رنگوں کی کھیتیاں نکالیں، پھر وہ کھیتی خشک ہو جاتی ہے تو اے مشاہدہ کرنے والے! تم دیکھتے ہو کہ اس کا رنگ زرد ہو گیا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ سرسبز و شاداب تھی، پھر اس کے خشک ہونے کے بعد وہ اسے ریزہ ریزہ اور چورا چورا کر دیتا ہے۔ بلاشبہ ان مذکورہ مراحل میں زندہ دل لوگوں کے لیے یقیناً نصیحت ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 23
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 460
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 460
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 461
آیت 39:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 23.
آیت 39:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 460 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 460 · نسخ مصحف (612 صفحات): 461.
آیت 39:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 39:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:21: حروف کی تعداد 116، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,079 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔