مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:47

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 47 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4105، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 463 پر ہے۔

وَلَوۡ أَنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ مَا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا وَمِثۡلَهُۥ مَعَهُۥ لَٱفۡتَدَوۡاْ بِهِۦ مِن سُوٓءِ ٱلۡعَذَابِ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ وَبَدَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مَا لَمۡ يَكُونُواْ يَحۡتَسِبُونَ

اگر ﻇلم کرنے والوں کے پاس وه سب کچھ ہو جو روئے زمین پر ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو، تو بھی بدترین سزا کے بدلے میں قیامت کے دن یہ سب کچھ دے دیں1 ، اور ان کے سامنے اللہ کی طرف سے وه ﻇاہر ہوگا جس کا گمان بھی انہیں نہ تھا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 لیکن پھر بھی وہ قبول نہیں ہوگا، جیساکہ دوسرےمقام پروضاحت ہے۔ فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِلْءُ الأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ (آل عمران: 91) ”وہ زمین بھر سونا بھی بدلے میں دے دیں، تو وہ قبول نہیں کیا جائے گا“۔ اس لیے کہ وَلا يُؤْخَذُ مِنْهَا عَدْلٌ (البقرة: 48) ”وہاں معاوضہ قبول نہیں کیا جائے گا“۔
  2. 2 یعنی عذاب کی شدت اور اس کی ہولناکیاں اور اس کی انواع و اقسام ایسی ہوں گی کہ کبھی ان کے گمان میں نہ آئی ہوں گی۔

39:47 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:47 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:47

Al-Mukhtasar

47- بے شک جن لوگوں نے شرک اور گناہ کر کے خود پر ظلم کیا، اگر ان کے پاس زمین میں موجود تمام عمدہ چیزیں اور اموال وغیرہ ہوں اور ان کے ساتھ ان جیسا کئی گنا اور بھی ہو، تو وہ قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد پیش آنے والے سخت عذاب کو دیکھ کر اس سے بچنے کے لیے یہ سب کچھ بطور فدیہ دے دیں لیکن وہ ان کے پاس نہیں ہوگا۔ بالفرض اگر ہو بھی تو وہ ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کے لیے اللہ کی طرف سے کئی طرح کا عذاب ظاہر ہوگا جس کی انھیں توقع بھی نہیں ہوگی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
463
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
463
نسخ مصحف (612 صفحات)
464
آیت 39:47 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:47 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 39:47 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 463 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 463 · نسخ مصحف (612 صفحات): 464.

آیت 39:47 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 39:47 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:47: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:47 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:47 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,105 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:47 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:47 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play