مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:49

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4107، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 464 پر ہے۔

فَإِذَا مَسَّ ٱلۡإِنسَٰنَ ضُرّٞ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا خَوَّلۡنَٰهُ نِعۡمَةٗ مِّنَّا قَالَ إِنَّمَآ أُوتِيتُهُۥ عَلَىٰ عِلۡمِۭۚ بَلۡ هِيَ فِتۡنَةٞ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

انسان کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے1 ، پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا فرمادیں تو کہنے لگتا ہے کہ اسے تو میں محض اپنے علم کی وجہ سے دیا گیا ہوں2، بلکہ یہ آزمائش ہے3 لیکن ان میں سے اکثر لوگ بے علم ہیں.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یہ انسان کا بہ اعتبار جنس، ذکر ہے۔ یعنی انسانوں کی اکثریت کا یہ حال ہے کہ جب ان کو بیماری، فقروفاقہ یا کوئی اور تکلیف پہنچتی ہے تواس سے نجات پانے کے لیے اللہ سے دعائیں کرتا اور اس کےسامنے گڑگڑاتا ہے۔
  2. 2 یعنی نعمت ملتے ہی سرکشی اور طغیان کا راستہ اختیار کرلیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس میں اللہ کا کیا احسان؟ یہ تو میری اپنی دانائی کا نتیجہ ہے۔ یا جو علم وہنر میرے پاس ہے، اس کی بدولت یہ نعمتیں حاصل ہوئی ہیں یا مجھے معلوم تھا کہ دنیا میں یہ چیزیں مجھے ملیں گی کیونکہ اللہ کے ہاں میرا بہت مقام ہے۔
  3. 3 یعنی بات وہ نہیں ہے جو توسمجھ رہا یابیان کر رہا ہے، بلکہ یہ نعمتیں تیرے لیے امتحان اور آزمائش ہیں کہ تو شکر کرتا ہے یاکفر؟
  4. 4 اس بات سے کہ یہ اللہ کی طرف سے استدراج اور امتحان ہے۔

39:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:49 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:49

Al-Mukhtasar

49- جب کسی کافر انسان کو کوئی بیماری لگتی ہے یا غریبی وغیرہ گھیر لیتی ہے تو وہ ہم سے دعائیں کرتا ہے تاکہ ہم اس کی یہ مصیبت دور کر دیں، پھر جب ہم اسے صحت یا مال و دولت کی نعمت عطا کرتے ہیں تو کافر کہتا ہے: یہ تو اللہ نے مجھے صرف اس لیے دیا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ میں اس کا حقدار ہوں، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ وہ اس کے لیے آزمائش اور ڈھیل ہے مگر کافروں کی اکثریت یہ نہیں جانتی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان پر جو انعامات کیے ہیں، وہ ان سے دھوکا کھا جاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
464
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
464
نسخ مصحف (612 صفحات)
465
آیت 39:49 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:49 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 39:49 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 464 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 464 · نسخ مصحف (612 صفحات): 465.

آیت 39:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 39:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:49: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,107 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:49 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play