سورۃ الزمر 39:67
یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 67 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4125، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 465 پر ہے۔
وَمَا قَدَرُواْ ٱللَّهَ حَقَّ قَدۡرِهِۦ وَٱلۡأَرۡضُ جَمِيعٗا قَبۡضَتُهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ وَٱلسَّمَٰوَٰتُ مَطۡوِيَّٰتُۢ بِيَمِينِهِۦۚ سُبۡحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ
اور ان لوگوں نے جیسی قدر اللہ تعالیٰ کی کرنی چاہئے تھی نہیں کی1 ، ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے2، وه پاک اور برتر ہے ہر اس چیز سے جسے لوگ اس کا شریک بنائیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 کیونکہ اس کی بات بھی نہیں مانی ، جو اس نے پیغمبروں کے ذریعے ان تک پہنچائی تھی اور عبادت بھی اس کے لیے خالص نہیں کی بلکہ دوسروں کو بھی اس میں شریک کرلیا۔ حدیث میں آتا ہے کہ ایک یہودی عالم نبی ﹲ کی خدمت میں آیا اور کہا کہ ہم اللہ کی بابت (کتابوں میں) یہ بات پاتے ہیں کہ وہ (قیامت والے دن) آسمانوں کو ایک انگلی پر،زمینوں کو ایک انگلی پر، درختوں کو ایک انگلی پر، پانی اور ثری (تری) کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھ لے گا اور فرمائے گا، میں بادشاہ ہوں)۔ آپ ﹲ نے مسکرا کراس کی تصدیق فرمائی اور آیت وَمَا قَدَرُوا اللهَ کی تلاوت فرمائی۔ (صحیح بخاری تفسیر سورۂ زمر) محدثین اور سلف کا عقیدہ ہے کہ اللہ کی جن صفات کا ذکرقرآن او احادیث صحیحہ میں ہے، (جس طرح اس آیت میں ہاتھ اور حدیث میں انگلیوں کا اثبات ہے) ان پر بلاکیف و تشبیہ اور بغیر تاویل و تحریف کے ایمان رکھنا ضروری ہے۔ اس لیے یہاں بیان کردہ حقیقت کو مجرد غلبہ وقوت کے مفہوم میں لینا صحیح نہیں ہے۔
- 2 اس کی بابت بھی حدیث میں آتا ہے کہ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ أَنَا الْمَلِكُ أَيْنَ مُلُوكُ الأَرْض ِ (میں بادشاہ ہوں۔ زمین کے بادشاہ (آج) کہاں ہیں؟ (حوالۂ مذکورہ)۔
39:67 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 39:67
Al-Mukhtasar
67- مشرکوں نے اللہ کے ساتھ اس کی کمزور اور عاجز مخلوقات کو شریک کر کے اللہ کی صحیح معنوں میں تعظیم اور قدر نہیں کی اور اللہ کی قدرت و قوت سے غفلت برتی۔ اس (کی قدرت) کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ زمین قیامت کے دن اپنے اندر موجود پہاڑوں، درختوں، دریاؤں اور سمندروں سمیت اس کی مٹھی میں ہوگی اور ساتوں آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ پاک و برتر ہے ان چیزوں سے جو مشرک اس کے بارے میں کہتے اور عقیدہ رکھتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 465
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 465
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 466
آیت 39:67 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 39:67 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 39:67 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 465 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 465 · نسخ مصحف (612 صفحات): 466.
آیت 39:67 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 39:67 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 39:67: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 39:67 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 39:67 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,125 ہے۔
سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔
سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الزمر مکی ہے۔
کیا آیت 39:67 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 39:67 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔