سورۃ فاطر 35:22
یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3682، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 437 پر ہے۔
وَمَا يَسۡتَوِي ٱلۡأَحۡيَآءُ وَلَا ٱلۡأَمۡوَٰتُۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُسۡمِعُ مَن يَشَآءُۖ وَمَآ أَنتَ بِمُسۡمِعٖ مَّن فِي ٱلۡقُبُورِ
اور زنده اور مردے برابر نہیں ہوسکتے1 ، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے2، اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 أَحْيَاءٌ سے مومن اور أَمْوَاتٌ سے کافر یا علما اور جاہل یا عقل مند اور غیر عقل مند مراد ہیں۔
- 2 یعنی جسے اللہ ہدایت سے نوازنے والا ہوتا ہے اور جنت اس کے لئے مقدر ہوتی ہے، اسے حجت ودلیل سننے اور پھر اسے قبول کرنے کی توفیق دے دیتا ہے۔
- 3 یعنی جس طرح قبروں میں مردہ اشخاص کو کوئی بات نہیں سنائی جاسکتی، اسی طرح جن کے دلوں کو کفر نے موت سے ہمکنار کردیا ہے، اے پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) تو انہیں حق کی بات نہیں سنا سکتا۔ مطلب یہ ہوا کہ جس طرح مرنے اور قبرمیں دفن ہونے کے بعد مردہ کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اسی طرح کافرومﺸرﻙ جن کی قسمت میں بدبختی لکھی ہے، دعوت وتبلیغ سے انہیں فائدہ نہیں ہوتا۔
35:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 35:22
Al-Mukhtasar
22-مومن اور کافر برابر نہیں ہو سکتے جس طرح زندہ اور مردہ افراد برابر نہیں۔ بلاشبہ اللہ جسے ہدایت دینا چاہے، اسے سنا دیتا ہے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان کافروں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں موجود مُردوں کی طرح ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 437
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 437
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 438
آیت 35:22 کس سورت میں ہے؟
سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 35:22 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 35:22 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 437 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 437 · نسخ مصحف (612 صفحات): 438.
آیت 35:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 35:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 35:22: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 35:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 35:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,682 ہے۔
سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔
سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ فاطر مکی ہے۔
کیا آیت 35:22 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 35:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔