سورۃ حٰم السجدہ 41:20 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4238، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 478 پر ہے۔
حَتَّىٰٓ إِذَا مَا جَآءُوهَا شَهِدَ عَلَيۡهِمۡ سَمۡعُهُمۡ وَأَبۡصَٰرُهُمۡ وَجُلُودُهُم بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
یہاں تک کہ جب بالکل جہنم کےپاس آجائیں گے اور ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی گواہی دیں گی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جب وہ اس بات سے انکار کریں گے کہ انہوں نے شرک کا ارتکاب کیا، تو اللہ تعالیٰ ان کےمونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے اعضاء بول کر گواہی دیں گے کہ یہ فلاں فلاں کام کرتے رہے إِذَا مَا جَاءُواهَا میں مَا زائد ہے تاکید کے لیے . انسان کے اندر پانچ حواس ہیں۔ یہاں دو کا ذکر ہے۔ تیسری جلد (کھال) کا ذکر ہے جو مس یا لمس کا آلہ ہے۔ یوں حواس کی تین قسمیں ہو گئیں۔ باقی دو حواس کا ذکر اس لیے نہیں کیا کہ ذوق (چکھنا) بوجوہ لمس میں داخل ہے، کیونکہ یہ چکھنا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک اس شے کو زبان کی جلد پر نہ رکھا جائے۔ اسی طرح سونگھنا (شم) اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ شئے ناک کی جلد پر نہ گزرے۔ اس اعتبار سے جلود کے لفظ میں تین حواس آجاتے ہیں۔ (فتح القدیر)
41:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:20
Al-Mukhtasar
20-یہاں تک کہ جب وہ اس آگ کے پاس آجائیں گے جس کی طرف انھیں ہانک کر لایا گیا اور وہ ان اعمال سے انکاری ہو جائیں گے جو وہ دنیا میں کیا کرتے تھے، تو ان کے کان، ان کی آنکھیں اور کھالیں ان کے خلاف ان کے دنیاوی اعمال کی گواہی دیں گی جو وہ کفر اور نافرمانیوں کی صورت میں کیا کرتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 478
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 478
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 479
آیت 41:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 41:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 478 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 478 · نسخ مصحف (612 صفحات): 479.
آیت 41:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 41:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:20: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,238 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔