مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:40 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4258، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 481 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ يُلۡحِدُونَ فِيٓ ءَايَٰتِنَا لَا يَخۡفَوۡنَ عَلَيۡنَآۗ أَفَمَن يُلۡقَىٰ فِي ٱلنَّارِ خَيۡرٌ أَم مَّن يَأۡتِيٓ ءَامِنٗا يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ ٱعۡمَلُواْ مَا شِئۡتُمۡ إِنَّهُۥ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ

بیشک جو لوگ ہماری آیتوں میں کج روی کرتے ہیں1 وه (کچھ) ہم سے مخفی نہیں2، (بتلاؤ تو) جو آگ میں ڈاﻻ جائے وه اچھا ہے یا وه جو امن و امان کے ساتھ قیامت کے دن آئے3؟ تم جو چاہو کرتے چلے جاؤ4 وه تمہارا سب کیا کرایا دیکھ رہا ہے.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی ان کو مانتے نہیں بلکہ ان سے اعتراض، انحراف اور ان کی تکذیب کرتے ہیں۔ حضرت ابن عباس رضي الله عنهما نے الحاد کے معنی کیے ہیں وَضْعَ الْكَلَاَمِ عَلَى غَيْرِ مَوَاضِعِهِ، جس کی رو سے اس میں وہ باطل فرقے بھی جاتے ہیں جو اپنے غلط عقائد و نظریات کے اثبات کے لیے آیات الٰہی میں تحریف معنوی اور دجل و تلبیس سے کام لیتے ہیں۔
  2. 2 یہ ملحدین (چاہے وہ کسی قسم کےہوں) کےلیے سخت وعید ہے۔
  3. 3 یعنی کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ نہیں یقیناً نہیں۔ علاوہ ازیں اس سے اشارہ کر دیا کہ ملحدین آگ میں ڈالے جائیں گے اوراہل ایمان قیامت والے دن بےخوف ہوں گے۔
  4. 4 یہ امر کالفظ ہے، لیکن یہاں اس سے مقصود وعید اور تہدید ہے۔ کفرو شرک اور معاصی کے لیے اذن اور اباحت نہیں ہے۔

41:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:40

Al-Mukhtasar

40- بلاشبہ جو لوگ اللہ کی آیتوں کا انکار کر کے، انھیں جھٹلا کر اوران میں رد و بدل اور ہیر پھیر کر کے صحیح اور درست راہ سے ہٹتے ہیں، ان کا حال ہم سے چھپا نہیں۔ ہم انھیں جانتے ہیں۔ کیا بھلا جو آدمی آگ میں ڈالا جائے، وہ زیادہ اچھا اور افضل ہے یا وہ آدمی جو قیامت کے دن آئے تو عذاب سے بے خوف ہو؟ اے لوگو! تم اچھے یا برے جو چاہو عمل کرو، یقیناً ہم نے تمھارے لیے خیر و شر کو کھول کر بیان کر دیا ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھارے ہراچھے برے عمل کو دیکھ رہا ہے۔ تمھارے عملوں میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
481
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
481
نسخ مصحف (612 صفحات)
482
آیت 41:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 481 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 481 · نسخ مصحف (612 صفحات): 482.

آیت 41:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 41:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:40: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,258 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play