سورۃ حٰم السجدہ 41:54 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4272، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 482 پر ہے۔
أَلَآ إِنَّهُمۡ فِي مِرۡيَةٖ مِّن لِّقَآءِ رَبِّهِمۡۗ أَلَآ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَيۡءٖ مُّحِيطُۢ
یقین جانو! کہ یہ لوگ اپنے رب کے روبرو جانے سے شک میں ہیں1 ، یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس لیے اس کی بابت غور وفکر نہیں کرتے، نہ اس کے لیے عمل کرتے ہیں اور نہ اس دن کا کوئی خوف ان کے دلوں میں ہے۔
- 2 بنا بریں اس کے لیے قیامت کا وقوع قطعاً مشکل امر نہیں کیونکہ تمام مخلوقات پر اس کا غلبہ وتصرف ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرے، کرتا ہے، کرسکتا ہے اور کرے گا، کوئی اس کو روکنے والا نہیں ہے۔
41:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:54
Al-Mukhtasar
54- یقین جانو کہ دوبارہ اٹھائے جانے کے انکار کی وجہ سے مشرک قیامت کے دن اپنے رب سے ملاقات کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں، وہ آخرت پر ایمان نہیں لاتے، اس لیے وہ نیک عمل کر کے اس کی تیاری نہیں کرتے۔ یاد رکھو کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے علم و قدرت سے ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 25
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 482
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 482
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 483
آیت 41:54 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:54 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 25.
آیت 41:54 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 482 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 482 · نسخ مصحف (612 صفحات): 483.
آیت 41:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 41:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:54: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,272 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:54 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔