مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:13 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4146، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 468 پر ہے۔

هُوَ ٱلَّذِي يُرِيكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ وَيُنَزِّلُ لَكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ رِزۡقٗاۚ وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلَّا مَن يُنِيبُ

وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے اور تمہارے لیےآسمان سے روزی اتارتا ہے1 ، نصیحت تو صرف وہی حاصل کرتے ہیں جو (اللہ کی طرف) رجوع کرتے ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی پانی جو تمہارےلیے تمہاری روزیوں کا سبب ہے یہاں اللہ تعالیٰ نے اظہار آیات کو انزال رزق کے ساتھ جمع فرما دیا ہے۔ اس لیے کہ آیات قدرت کا اظہار، ادیان کی بنیاد ہے اور روزیاں ابدان کی بنیاد ہیں۔ یوں یہاں دونوں بنیادوں کو جمع فرما دیا گیا ہے۔ (فتح القدیر)۔
  2. 2 اللہ کی اطاعت کی طرف، جس سے ان کے دلوں میں آخرت کا خوف پیدا ہوتا ہے اور احکام و فرائض الٰہی کی پابندی کرتے ہیں۔

40:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:13

Al-Mukhtasar

13-اللہ ہی ہے جو کائنات اور تمھاری ذات میں تمھیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ وہ (نشانیاں) اس کی قدرت اور توحید کی طرف تمھاری راہنمائی کریں اور وہ تمھارے لیے آسمان سے بارش کا پانی نازل کرتا ہے تاکہ وہ تمھارے اس رزق کا سبب بنے جو نباتات اور کھیتیوں وغیرہ کی صورت میں تمھیں دیا جاتا ہے۔ اللہ کی آیتوں سے نصیحت صرف وہی حاصل کرتا ہے جو سچی توبہ کر کے اور مخلص ہو کر اللہ کی طرف توجہ کرتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
468
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
468
نسخ مصحف (612 صفحات)
469
آیت 40:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 468 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 468 · نسخ مصحف (612 صفحات): 469.

آیت 40:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 40:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:13: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,146 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play