مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:16 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4149، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 468 پر ہے۔

يَوۡمَ هُم بَٰرِزُونَۖ لَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنۡهُمۡ شَيۡءٞۚ لِّمَنِ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَۖ لِلَّهِ ٱلۡوَٰحِدِ ٱلۡقَهَّارِ

جس دن سب لوگ ﻇاہر ہو جائیں گے1 ، ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیده نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہی ہے2؟ فقط اللہ واحد و قہار کی.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی زندہ ہوکر قبروں سے باہر نکل کھڑے ہوں گے۔
  2. 2 یہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ پوچھے گا، جب سارے انسان اس کے سامنے میدان محشر میں جمع ہوں گے، اللہ تعالیٰ زمین کو اپنی مٹھی میں اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا، اور کہے گا میں بادشاہ ہوں، زمین کے بادشاہ کہاں ہیں؟ (صحیح بخاری، سورۂ زمر)۔
  3. 3 جب کوئی نہیں بولے گا تو یہ جواب اللہ تعالیٰ خود ہی دے گا۔ بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک فرشتہ منادی کرے گا، جس کے ساتھ ہی تمام کافر اور مسلمان بیک آواز یہی جواب دیں گے۔ (فتح القدیر)۔

40:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:16

Al-Mukhtasar

16-جس دن وہ سب لوگ کھلے عام ایک میدان میں اکٹھے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی کوئی چیز چھپی نہیں ہوگی، نہ ان کی ذات، نہ ان کے اعمال اور نہ ان کی جزا۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: آج کس کی بادشاہی ہے؟! اب صرف ایک جواب ہوگا: آج اللہ اکیلے ہی کی بادشاہی ہے جو اپنی ذات و صفات اور افعال میں یکتا ہے۔ وہ ایسا زبردست ہے کہ ہرچیز پر غالب ہے اور ہر چیز اس کی اطاعت کرتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
468
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
468
نسخ مصحف (612 صفحات)
469
آیت 40:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 468 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 468 · نسخ مصحف (612 صفحات): 469.

آیت 40:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 40:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:16: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,149 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play