مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:26 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4159، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 470 پر ہے۔

وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ ذَرُونِيٓ أَقۡتُلۡ مُوسَىٰ وَلۡيَدۡعُ رَبَّهُۥٓۖ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُبَدِّلَ دِينَكُمۡ أَوۡ أَن يُظۡهِرَ فِي ٱلۡأَرۡضِ ٱلۡفَسَادَ

اور فرعون نے کہا مجھے چھوڑ دو کہ میں موسیٰ (علیہ السلام) کو مار ڈالوں اور1 اسے چاہئے کہ اپنے رب کو پکارے2، مجھے تو ڈر ہے کہ یہ کہیں تمہارا دین نہ بدل ڈالے یا ملک میں کوئی (بہت بڑا) فساد برپا نہ کردے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ غالباً فرعون نے ان لوگوں سے کہا جو اسے موسیٰ (عليه السلام) کوقتل کرنے سے منع کرتے تھے۔
  2. 2 یہ فرعون کی دیدہ دلیری کااظہارہے کہ میں دیکھوں گا، اس کارب اسے کیسے بچاتا ہے،اسے پکار کر دیکھ لے۔ یارب ہی کا انکار ہے کہ اس کا کون سا رب ہے جو بچالے گا، کیونکہ رب تو وہ اپنے آپ کو کہتا تھا۔
  3. 3 یعنی غیر اللہ کی عبادت سے ہٹا کر ایک اللہ کی عبادت پر نہ لگا دے یا اس کی وجہ سے فساد نہ پیدا ہوجائے۔ مطلب یہ تھا کہ اس کی دعوت اگر میری قوم کے کچھ لوگوں نے قبول کرلی، تو وہ نہ قبول کرنے والوں سے بحث و تکرار کریں گے جس سے ان کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو گا جو فساد کا ذریعہ بنے گا یوں دعوت توحید کو اس نے فساد کا سبب اور اہل توحید کو فسادی قرار دیا۔ دراں حالیکہ فسادی وہ خودتھا اور غیر اللہ کی عبادت ہی فساد کی جڑ ہے۔

40:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:26 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:26

Al-Mukhtasar

26- فرعون نے کہا: مجھے چھوڑو کہ میں موسیٰ ( علیہ السلام ) کو سزا دے کر قتل کر دوں اور اسے چاہیے کہ اپنے رب کو پکارے کہ وہ اسے مجھ سے بچا لے اور مجھے کوئی پروا نہیں کہ وہ اپنے رب کو پکارے۔ بلاشبہ مجھے خطرہ ہے کہ جس دین پر تم ہو، یہ تمھارے اس دین کو بدل دے یا قتل و غارت اور بربادی کر کے زمین میں کوئی فساد کھڑا کر دے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
470
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
470
نسخ مصحف (612 صفحات)
471
آیت 40:26 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:26 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:26 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 470 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 470 · نسخ مصحف (612 صفحات): 471.

آیت 40:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 40:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:26: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,159 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:26 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play