سورۃ المؤمن 40:35 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4168، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 471 پر ہے۔
ٱلَّذِينَ يُجَٰدِلُونَ فِيٓ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ سُلۡطَٰنٍ أَتَىٰهُمۡۖ كَبُرَ مَقۡتًا عِندَ ٱللَّهِ وَعِندَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۚ كَذَٰلِكَ يَطۡبَعُ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ قَلۡبِ مُتَكَبِّرٖ جَبَّارٖ
جو بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں1 ، اللہ کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ تو بہت بڑی ناراضگی کی چیز ہے2، اللہ تعالیٰ اسی طرح ہر ایک مغرور سرکش کے دل پر مہر کردیتا ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی اللہ کی طرف سے اتاری ہوئی کوئی دلیل ان کے پاس نہیں ہے، اس کے باوجود اللہ کی توحید اور اس کے احکام میں جھگڑتے ہیں، جیساکہ ہر دور کے اہل باطن کا وطیرہ رہا ہے۔
- 2 یعنی ان کی اس حرکت شنیعہ سے اللہ تعالیٰ ہی ناراض نہیں ہوتا، اہل ایمان بھی اس کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔
- 3 یعنی جس طرح ان مجادلین کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے، اسی طرح ہر اس شخص کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے، جو اللہ کی آیتوں کے مقابلے میں تکبر اور سرکشی کا اظہار کرتا ہے، جس کے بعد معروف، ان کو معروف اور منکر، منکر نظر نہیں آتا بلکہ بعض دفعہ منکر، ان کے ہاں معروف اورمعروف، منکر قرار پاتا ہے۔
40:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:35
Al-Mukhtasar
35- جو لوگ اللہ کی آیتوں کو باطل قرار دینے کے لیے ان میں، اپنے پاس موجود کسی حجت اور دلیل کے بغیر جھگڑتے ہیں، ان کا یہ جھگڑا اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے والوں کے لیے بہت بڑی بیزاری اور ناراضی کی چیز ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے جو ہماری آیتوں کو باطل قرار دینے کے لیے ان میں جھگڑتے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ ہر حق سے تکبر کرنے والے سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے، پھر وہ درست اور صحیح بات تک پہنچ سکتا ہے نہ بھلائی کی طرف راہ پاتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 471
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 471
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 472
آیت 40:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 471 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 471 · نسخ مصحف (612 صفحات): 472.
آیت 40:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 40:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:35: حروف کی تعداد 92، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,168 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔