سورۃ المؤمن 40:64 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4197، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 474 پر ہے۔
ٱللَّهُ ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ قَرَارٗا وَٱلسَّمَآءَ بِنَآءٗ وَصَوَّرَكُمۡ فَأَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡ وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٰتِۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡۖ فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
اللہ ہی ہے1 جس نے تمہارے لیے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ2 اور آسمان کو چھت بنا دیا3 اور تمہاری صورتیں بنائیں4 اور بہت اچھی بنائیں اور تمہیں عمده عمده چیزیں کھانے کو عطا فرمائیں5، یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے، پس بہت ہی برکتوں واﻻ اللہ ہے سارے جہان کا پرورش کرنے واﻻ.
مترجم کے حواشی (5)
- 1 آگے نعمتوں کی کچھ قسمیں بیان کی جارہی ہیں تاکہ اللہ کی قدرت کاملہ بھی واضح ہو جائے اور اس کا بلاشرکت غیرے معبود ہونا بھی۔
- 2 جس میں تم رہتے ہو، چلتے پھرتے، کاروبار کرتے اور زندگی گزارتے ہو، پھر بالآخر موت سے ہمکنار ہو کر قیامت تک کے لیے اسی میں آسودۂ خواب رہتے ہو۔
- 3 یعنی قائم اور ثابت رہنے والی چھت۔ اگر اس کے گرنے کا اندیشہ رہتا توکوئی شخص آرام کی نیند سو سکتا تھا نہ کسی کے لیے کاروبار حیات کرنا ممکن ہوتا۔
- 4 جتنے بھی روئے زمین پر حیوانات ہیں، ان سب میں (تم) انسانوں کو سب سے زیادہ خوش شکل اور متناسب الأعضا بنایا ہے۔
- 5 یعنی اقسام و انواع کے کھانے تمہارے لیے مہیا کیے، جو لذیذ بھی ہیں اور قوت بخش بھی۔
40:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:64
Al-Mukhtasar
64- اے لوگو! اللہ ہی وہ ذات ہے جس نے زمین کو تمھارے لیے ایک ایسا خطہ بنایا جو تمھارے اس پر ٹھہرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس نے آسمان کو تمھارے اوپر مضبوط چھت بنایا جو گرنے سے محفوظ ہے۔ اس نے تمھاری ماؤں کے رِحموں میں تمھاری شکل و صورت بنائی اور تمھاری صورت بہت اچھی بنائی اور تمھیں حلال اور پاکیزہ کھانے کی چیزیں عطا کیں۔ تمھیں یہ سب نعمتیں دینے والا وہ اللہ ہے جو تمھارا رب ہے۔ بہت ہی برکتوں والا ہے اللہ جو تمام مخلوقات کا رب ہے اور اس کے سوا ان کا کوئی رب نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 474
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 474
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 475
آیت 40:64 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:64 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:64 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 474 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 474 · نسخ مصحف (612 صفحات): 475.
آیت 40:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 40:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:64: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,197 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:64 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔