سورۃ ہود 11:108 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 108 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1581، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 233 پر ہے۔
۞ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ سُعِدُواْ فَفِي ٱلۡجَنَّةِ خَٰلِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ ٱلسَّمَٰوَٰتُ وَٱلۡأَرۡضُ إِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَۖ عَطَآءً غَيۡرَ مَجۡذُوذٖ
لیکن جو نیک بخت کئے گئے وه جنت میں ہوں گے جہاں ہمیشہ رہیں گے جب تک آسمان وزمین باقی رہے مگر جو تیرا پروردگار چاہے1 ۔ یہ بے انتہا بخشش ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ استثناء بھی عصاۃ اہل ایمان کے لئے ہے۔ یعنی دیگر جنتیوں کی طرح یہ نافرمان مومن ہمیشہ سے جنت میں نہیں رہیں ہوں گے، بلکہ ابتدا میں ان کا کچھ عرصہ جہنم میں گزرے گا اور پھر انبیاء اور اہل ایمان کی سفارش سے ان کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیا جائے گا، جیسا کہ احادیث صحیحہ سے یہ باتیں ثابت ہیں۔
- 2 غیر مجذوذ کے معنی ہیں غیر مقطوع۔ یعنی نہ ختم ہونے والی عطاء۔ اس جملے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ جن گناہ گاروں کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کیا جائے گا، یہ دخول عارضی نہیں، ہمیشہ کے لئے ہوگا اور تمام جنتی ہمیشہ اللہ کی عطاء اور اس کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے، اور یہ ہمیشہ کیلئے جاری رہے گا۔ اس میں کبھی انقطاع نہیں ہوگا۔
11:108 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:108
Al-Mukhtasar
108- جہاں تک ان نیک بختوں کا تعلق ہے جن کے ایمان اور درست اعمال کی بدولت اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کی نیک بختی کا پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے تو وہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے جب تک آسمان و زمین باقی رہے، سوائے ان نافرمان اہلِ ایمان کے جنھیں اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرنے سے پہلے آگ میں داخل کرنا چاہے۔ بلاشبہ اہلِ جنت کے لیے اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہمیشہ رہنے والی اور نہ ختم ہونے والی ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 233
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 233
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 234
آیت 11:108 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:108 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:108 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 233 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 233 · نسخ مصحف (612 صفحات): 234.
آیت 11:108 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 11:108 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:108: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:108 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:108 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,581 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:108 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:108 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔