مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:112 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 112 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1585، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 234 پر ہے۔

فَٱسۡتَقِمۡ كَمَآ أُمِرۡتَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطۡغَوۡاْۚ إِنَّهُۥ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ

پس آپ جمے رہیئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وه لوگ بھی جو آپ کے ساتھ توبہ کر چکے ہیں، خبردار تم حد سے نہ بڑھنا1 ، اللہ تمہارے تمام اعمال کا دیکھنے واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت میں نبی اور اہل ایمان کو ایک تو استقامت کی تلقین کی جا رہی ہے، جو دشمن کے مقابلے کے لئے ایک بہت بڑا ہتھیار ہے۔ دوسرے طُغْيَانٌ یعنی بَغْيٌ(حد سے بڑھ جانے) سے روکا گیا ہے، جو اہل ایمان کی اخلاقی قوت اور رفعت کردار کے لئے بہت ضروری ہے۔ حتٰی کہ یہ تجاوز، دشمن کے ساتھ معاملہ کرتے وقت بھی جائز نہیں ہے۔

11:112 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:112 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:112

Al-Mukhtasar

112- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اللہ کے حکم کے مطابق آپ سیدھی راہ پر کار بند رہیں۔ اس کے حکموں کو مانیں اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہیں اور جو مومن آپ کے ساتھ توبہ کر چکے ہیں، وہ بھی قائم رہیں اور گناہ کر کے تم حد سے تجاوز نہ کرو۔ بلاشبہ تم جو عمل کرتے ہو، وہ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔ اس سے تمھارا کوئی عمل چھپا نہیں اور وہ جلد تمھیں ان عملوں کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
234
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
234
نسخ مصحف (612 صفحات)
235
آیت 11:112 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:112 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:112 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 234 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 234 · نسخ مصحف (612 صفحات): 235.

آیت 11:112 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 11:112 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:112: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:112 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:112 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,585 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:112 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:112 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play