مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:116 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 116 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1589، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 234 پر ہے۔

فَلَوۡلَا كَانَ مِنَ ٱلۡقُرُونِ مِن قَبۡلِكُمۡ أُوْلُواْ بَقِيَّةٖ يَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡفَسَادِ فِي ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا قَلِيلٗا مِّمَّنۡ أَنجَيۡنَا مِنۡهُمۡۗ وَٱتَّبَعَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مَآ أُتۡرِفُواْ فِيهِ وَكَانُواْ مُجۡرِمِينَ

پس کیوں نہ تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں سے ایسے اہل خیر لوگ ہوئے جو زمین میں فساد پھیلانے سے روکتے، سوائے ان چند کے جنہیں ہم نے ان میں سے نجات دی تھی1 ، ﻇالم لوگ تو اس چیز کے پیچھے پڑ گئے جس میں انہیں آسودگی دی گئی تھی اور وه گنہگار تھے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی گزشتہ امتوں میں ایسے نیک لوگ کیوں نہ ہوئے جو اہل شر اور اہل منکر کو شر، منکرات اور فساد سے روکتے؟ پھر فرمایا، ایسے لوگ تھے تو سہی، لیکن بہت تھوڑے۔ جنہیں ہم نے اس وقت نجات دے دی، جب دوسروں کو عذاب کے ذریعے سے ہلاک کیا گیا۔
  2. 2 یعنی یہ ظالم۔ اپنے ظلم پر قائم اور اپنی مد ہوشیوں میں مست رہے حتٰی کہ عذاب نے انہیں آ لیا۔

11:116 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:116 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:116

Al-Mukhtasar

116- پھر تم سے پہلے عذاب دی گئی قوموں میں کیوں نہ ایسے اہلِ خیر اور مصلح افراد ہوئے جو ان امتوں کو کفر سے روکتے اور نافرمانیاں کرنے والوں کو زمین میں فساد پھیلانے سے باز رکھتے۔ اور ان میں یہ اہلِ خیر نہایت تھوڑی تعداد میں تھے جو فساد سے روکتے تھے، چنانچہ جب ہم نے ان کی ظالم قوم کو ہلاک کیا تو ان اہلِ خیر کو بچا لیا۔ ان قوموں کے ظالم تو نعمتوں اور مال و دولت کے پیچھے ہی پڑے رہے اور ان کے پیچھے پڑ کر وہ ظالم ٹھہرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
234
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
234
نسخ مصحف (612 صفحات)
235
آیت 11:116 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:116 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:116 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 234 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 234 · نسخ مصحف (612 صفحات): 235.

آیت 11:116 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 11:116 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:116: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:116 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:116 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,589 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:116 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:116 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play