سورۃ ہود 11:18 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1491، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 223 پر ہے۔
وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ يُعۡرَضُونَ عَلَىٰ رَبِّهِمۡ وَيَقُولُ ٱلۡأَشۡهَٰدُ هَٰٓؤُلَآءِ ٱلَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَىٰ رَبِّهِمۡۚ أَلَا لَعۡنَةُ ٱللَّهِ عَلَى ٱلظَّٰلِمِينَ
اس سے بڑھ کر ﻇالم کون ہوگا جو اللہ پرجھوٹ باندھے1 یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور سارے گواه کہیں گے کہ یہ وه لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ باندھا، خبردار ہو کہ اللہ کی لعنت ہے ﻇالموں پر.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جن کا اللہ نے کائنات میں تصرف کرنے کا یا آخرت میں شفاعت کا اختیار نہیں دیا ہے۔ ان کی بابت یہ کہا جائے کہ اللہ نے انہیں یہ اختیار دیا ہے۔
- 2 حدیث میں اس کی تفسیر اس طرح آتی ہے کہ " قیامت والے دن اللہ تعالٰی ایک مومن سے اس کے گناہوں کا اقرار و اعتراف کروائے گا کہ تجھے معلوم ہے کہ تو نے فلاں گناہ بھی کیا تھا، فلاں بھی کیا تھا، وہ مومن کہے گا ہاں ٹھیک ہے اللہ تعالٰی فرمائے گا۔ میں نے ان گناہوں پر دنیا میں بھی پردہ ڈالے رکھا تھا، جا آج بھی انہیں معاف کرتا ہوں، لیکن دوسرے لوگ یا کافروں کا معاملہ ایسا ہوگا کہ انہیں گواہوں کے سامنے پکارا جائے گا اور گواہ یہ گواہی دیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ باندھا تھا (صحيح بخاري- تفسير سورة هود)۔
11:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:18
Al-Mukhtasar
18- اس شخص سے بڑا ظالم کوئی نہیں جس نے اللہ کا شریک ٹھہرا کر یا اس کی اولاد بتا کر اس پر جھوٹ باندھا۔ یہ لوگ جو اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں، قیامت کے دن اپنے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے تاکہ وہ ان سے ان کے اعمال کے متعلق پوچھے اور ان کے خلاف گواہی دینے والے فرشتے اور رسول کہیں گے: یہی وہ لوگ ہیں جنھوں نے اللہ تعالیٰ کے شریک اور اولاد بنا کر اللہ پر جھوٹ گھڑا۔ آگاہ رہو! اللہ پر جھوٹ گھڑ کر خود پر ظلم کرنے والوں کو اللہ نے اپنی رحمت سے دور کر دیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 223
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 223
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 224
آیت 11:18 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:18 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:18 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 223 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 223 · نسخ مصحف (612 صفحات): 224.
آیت 11:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 11:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:18: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,491 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:18 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔