مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:24 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1497، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 224 پر ہے۔

۞ مَثَلُ ٱلۡفَرِيقَيۡنِ كَٱلۡأَعۡمَىٰ وَٱلۡأَصَمِّ وَٱلۡبَصِيرِ وَٱلسَّمِيعِۚ هَلۡ يَسۡتَوِيَانِ مَثَلًاۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

ان دونوں فرقوں کی مثال اندھے، بہرے اور دیکھنے، سننے والے جیسی ہے۔ کیا یہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 پچھلی آیات میں مومنین اور کافرین اور سعادت مندوں اور بدبختوں، دونوں کا تذکرہ فرمایا۔ اب اس میں دونوں کی مثال بیان فرما کر دونوں کی حقیقت کو مزید واضح کیا جا رہا ہے۔ فرمایا، ایک کی مثال اندھے اور بہرے کی طرح ہے اور دوسرے کی دیکھنے اور سننے والے کی طرح۔ کافر دنیا میں حق کا روئے زیبا دیکھنے سے محروم اور آخرت میں نجات کے راستہ سے بےبہرہ، اسی طرح حق کے دلائل سننے سے بےبہرہ ہوتا ہے، اسی لئے ایسی باتوں سے محروم رہتا ہے جو اس کے لئے مفید ہوں۔ اس کے برعکس مومن سمجھ دار، حق کو دیکھنے والا اور حق اور باطل کے درمیان تمیز کرنے والا ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ حق اور خیر کی پیروی کتا ہے، دلائل کو سنتا اور ان کے ذریعے سے شبہات کا ازالہ کرتا اور باطل سے اجتناب کرتا ہے، کیا یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ استفہام نفی کے لیے ہے۔ یعنی دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔«لا يَسْتَوِي أَصْحَابُ النَّارِ وَأَصْحَابُ الْجَنَّةِ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ» (الحشر:20) ”جنتی دوزخی برابر نہیں ہو سکتے جنتی تو کامیاب ہونے والے ہیں“، ایک اور مقام پر اسے اس طرح بیان فرمایا ”اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں۔ اندھیرے اور روشنی، سایہ اور دھوپ برابر نہیں، زندے اور مردے برابر نہیں“۔ (سورہ فاطر:۱۹-۲۰)

11:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:24 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:24

Al-Mukhtasar

24- دونوں گروہوں، یعنی کافروں اور مومنوں کی مثال یوں ہے جیسے کوئی شخص اندھا ہو جسے کچھ نظر نہ آتا ہو اور بہرہ ہو کہ سن بھی نہ سکتا ہو۔ سو یہ مثال کافروں کے گروہ کی ہے جو حق قبول کرنے کے لیے نہیں سنتے اور نہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس میں غور و فکر کرتے ہیں۔ رہی سننے اور دیکھنے والے کی مثال، تو یہ مثال مومنوں کے گروہ کی ہے جو سنتا بھی ہے اور غور بھی کرتا ہے۔ کیا یہ دونوں گروہ حالت اور صفت میں برابر ہو سکتے ہیں؟! یہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔ کیا تم ان دونوں کے برابر نہ ہونے سے عبرت حاصل نہیں کرتے؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
224
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
224
نسخ مصحف (612 صفحات)
225
آیت 11:24 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:24 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:24 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 224 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 224 · نسخ مصحف (612 صفحات): 225.

آیت 11:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 11:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:24: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,497 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:24 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play