سورۃ ہود 11:3 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1476، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 221 پر ہے۔
وَأَنِ ٱسۡتَغۡفِرُواْ رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوبُوٓاْ إِلَيۡهِ يُمَتِّعۡكُم مَّتَٰعًا حَسَنًا إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗى وَيُؤۡتِ كُلَّ ذِي فَضۡلٖ فَضۡلَهُۥۖ وَإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٖ كَبِيرٍ
اور یہ کہ تم لوگ اپنے گناه اپنے رب سے معاف کراؤ پھر اسی کی طرف متوجہ رہو، وه تم کو وقت مقرر تک اچھا سامان 1 (زندگی) دے گا اور ہر زیاده عمل کرنے والے کو زیاده ﺛواب دے گا۔ اور اگر تم لوگ اعراض کرتے رہے تو مجھ کو تمہارے لیے ایک بڑے دن 2کے عذاب کا اندیشہ ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہاں اس سامان دنیا کو جس کو قرآن نے عام طور پر " متاع غرور " دھوکے کا سامان کہا ہے، یہاں اسے " متاع حسن " قرار دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو آخرت سے غافل ہو کر متاع دنیا سے استفادہ کر لے گا، اس کے لئے یہ متاع غرور ہے، کیونکہ اس کے بعد اسے برے انجام سے دو چار ہونا ہے اور جو آخرت کی تیاری کے ساتھ ساتھ اس سے فائدہ اٹھائے گا، اس کے لئے یہ چند روزہ سامان زندگی متاع حسن ہے، کیونکہ اس نے اللہ کے احکام کے مطابق برتا ہے۔
- 2 بڑے دن سے مراد قیامت کا دن ہے۔
11:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:3
Al-Mukhtasar
3- اے لوگو! اپنے رب سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگو اور اس کی جناب میں تم نے جو کوتاہیاں کی ہیں، ان پر نادم ہو کر اسی کی طرف رجوع کرو۔ وہ تمھیں دنیا کی زندگی میں تمھاری مقررہ مہلت ختم ہونے تک بہترین فائدہ دے گا اور اطاعت و عمل میں فضیلت حاصل کرنے والے ہر شخص کو اس کی فضیلت کا بغیر کسی کمی کے پورا پورا بدلہ دے گا۔ اگر تم نے اس پر ایمان لانے سے منہ موڑا جو میں اپنے رب کی طرف سے لایا ہوں تو مجھے تم پر قیامت کے ہولناک دن کے عذاب کا ڈر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 221
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 221
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 222
آیت 11:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 11:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 221 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 221 · نسخ مصحف (612 صفحات): 222.
آیت 11:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 11:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:3: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,476 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔