مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:40 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1513، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 226 پر ہے۔

حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَمۡرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ قُلۡنَا ٱحۡمِلۡ فِيهَا مِن كُلّٖ زَوۡجَيۡنِ ٱثۡنَيۡنِ وَأَهۡلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيۡهِ ٱلۡقَوۡلُ وَمَنۡ ءَامَنَۚ وَمَآ ءَامَنَ مَعَهُۥٓ إِلَّا قَلِيلٞ

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور ابلنے لگا1 ہم نے کہا کہ اس کشتی میں ہر قسم کے (جانداروں میں سے) جوڑے (یعنی) دو (جانور، ایک نر اور ایک ماده) سوار کرا لے2 اور اپنے گھر کے لوگوں کو بھی، سوائے ان کے جن پر پہلے سے بات پڑ چکی ہے3 اور سب ایمان والوں کو بھی4، اس کے ساتھ ایمان ﻻنے والے بہت ہی کم تھے۔5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 اس سے بعض نے روٹی پکانے والے تنور، بعض نے مخصوص جگہیں مثلا عین الوردہ اور بعض نے سطح زمین مراد لی ہے۔ حافظ ابن کثیر نے اسی آخری مفہوم کو ترجیح دی ہے یعنی ساری زمین ہی چشموں کی طرح ابل پڑی، اوپر سے آسمان کی بارش نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔
  2. 2 اس سے مراد مذکر اور مؤنث یعنی نر مادہ ہے اس طرح ہر ذی روح مخلوق کا جوڑا کشتی میں رکھ لیا گیا اور بعض کہتے ہیں کہ نباتات بھی رکھے گئے تھے۔ وللہ اعلم۔
  3. 3 یعنی جن کا غرق ہونا تقدیر الٰہی میں ثبت ہے اس سے مراد عام کفار ہیں، یا یہ استشناء ”أَهْلَكَ“ سے ہے یعنی اپنے گھر والوں کو بھی کشتی میں سوار کرا لے، سوائے ان کے جن پر اللہ کی بات سبقت کر گئی ہے یعنی ایک بیٹا (کنعان یا۔ یام) اور حضرت نوح (عليه السلام) کی اہلیہ (وَاعِلَة) یہ دونوں کافر تھے، ان کو کشتی میں بیٹھنے والوں سے مستشنٰی کر دیا گیا۔
  4. 4 یعنی سب اہل ایمان کو کشتی میں سوار کرا لے۔
  5. 5 بعض نے ان کی کل تعداد (مرد اور عورت ملا کر) ٨٠ اور بعض نے اس سے بھی کم بتلائی ہے۔ ان میں حضرت نوح (عليه السلام) کے تین بیٹے، جو ایمان والوں میں شامل تھے، سام، حام، یافت اور ان کی بیویاں اور چوتھی بیوی، یام کی تھی، جو کافر تھا، لیکن اس کی بیوی مسلمان ہونے کی وجہ سے کشتی میں سوار تھی۔ (ابن کثیر)

11:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:40

Al-Mukhtasar

40- اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام کو جس کشتی کے بنانے کا حکم دیاتھا وہ اسے بنا کر فارغ ہو گئے اور قوم کی تباہی کا ہمارا حکم آپہنچا اور انھیں طوفان کے آغازسے آگاہ کرنے کے لیے ان کا وہ تنور ابل پڑا جس میں وہ روٹیاں پکاتے تھے، تو ہم نے نوح علیہ السلام سے کہا: زمین پر موجود تمام حیوانات کا جوڑا جوڑا، یعنی نر اور مادہ کشتی میں سوار کر لو اور اپنے اہل و عیال کو بھی سوائے ان کے جن کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے ان کے غرق ہونے کا فیصلہ ہوچکا، نیز اپنی قوم کے اہلِ ایمان کو بھی ساتھ سوار کر لو۔ اتنا لمبا عرصہ اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دینے کے بعد بھی بہت تھوڑے لوگ ہی ان پر ایمان لائے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
226
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
226
نسخ مصحف (612 صفحات)
227
آیت 11:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 226 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 226 · نسخ مصحف (612 صفحات): 227.

آیت 11:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 11:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:40: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,513 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play