سورۃ ہود 11:60 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1533، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 228 پر ہے۔
وَأُتۡبِعُواْ فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا لَعۡنَةٗ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ أَلَآ إِنَّ عَادٗا كَفَرُواْ رَبَّهُمۡۗ أَلَا بُعۡدٗا لِّعَادٖ قَوۡمِ هُودٖ
دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی1 ، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 لَعْنَہ کا مطلب اللہ کی رحمت سے دوری، امور خیر سے محرومی اور لوگوں کی طرف سے ملامت و بیزاری۔ دنیا میں یہ لعنت اس طرح کہ اہل ایمان میں ان کا ذکر ہمیشہ ملامت اور بیزاری کے انداز میں ہوگا اور قیامت میں اس طرح کہ وہاں علٰی رؤوس الشہاد ذلت اور رسوائی سے دو چار اور عذاب الٰہی میں مبتلا ہوں گے۔
- 2 بُعْد کا یہ لفظ رحمت سے دوری اور لعنت اور ہلاکت کے معنی کے لئے ہے، جیسا کہ اس سے قبل بھی وضاحت کی جا چکی ہے۔
11:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:60
Al-Mukhtasar
60- انھیں دنیا کی اس زندگی میں ذلت و رسوائی اٹھانی پڑی اور وہ اللہ کی رحمت سے دھتکار دیے گئے۔ اسی طرح انھیں قیامت کے دن بھی اللہ کی رحمت سے دور کر دیا جائے گا اور یہ اس وجہ سے ہے کہ انھوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا۔ آگاہ رہو! اللہ تعالیٰ نے انھیں ہر خیر سے دور اور ہر شر کے قریب کر دیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 228
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 228
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 229
آیت 11:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 228 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 228 · نسخ مصحف (612 صفحات): 229.
آیت 11:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 11:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:60: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,533 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔