سورۃ ہود 11:63 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1536، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 229 پر ہے۔
قَالَ يَٰقَوۡمِ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كُنتُ عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّي وَءَاتَىٰنِي مِنۡهُ رَحۡمَةٗ فَمَن يَنصُرُنِي مِنَ ٱللَّهِ إِنۡ عَصَيۡتُهُۥۖ فَمَا تَزِيدُونَنِي غَيۡرَ تَخۡسِيرٖ
اس نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! ذرا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی مضبوط دلیل پر ہوا اور اس نے مجھے اپنے پاس کی رحمت عطا کی ہو1 ، پھر اگر میں نے اس کی نافرمانی کر2 لی تو کون ہے جو اس کے مقابلے میں میری مدد کرے؟ تم تو میرا نقصان ہی بڑھا رہے ہو.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 بِیْنَۃٍ سے مراد وہ ایمان و یقین ہے، جو اللہ تعالٰی پیغمبر کو عطا فرماتا ہے اور رحمت سے نبوت، جیسا کہ پہلے وضاحت گزر چکی ہے۔
- 2 نافرمانی سے مراد یہ ہے کہ اگر میں تمہیں حق کی طرف اور اللہ واحد کی عبادت کی طرف بلانا چھوڑ دوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔
- 3 یعنی اگر میں ایسا کروں تو مجھے کوئی فائدہ تو نہیں پہنچا سکتے، البتہ اس طرح تم میرے نقصان و خسارے میں ہی اضافہ کرو گے۔
11:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:63
Al-Mukhtasar
63- صالح علیہ السلام نے اپنی قوم کا رد کرتے ہوئے کہا: اے میری قوم کے لوگو! مجھے یہ بتاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی رحمت، یعنی نبوت سے نوازا ہو، پھر اگر میں اس کے اس پیغام کی تبلیغ ترک کر کے جس کے پہنچانے کا اس نے مجھے حکم دیا ہے، اس کی نافرمانی کروں، تو پھر مجھے اللہ کے عذاب سے کون بچائے گا؟ تم تو مجھے گمراہ اور اس کی رضا سے دور ہی کرو گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 229
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 229
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 230
آیت 11:63 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:63 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:63 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 229 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 229 · نسخ مصحف (612 صفحات): 230.
آیت 11:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 11:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:63: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,536 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:63 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔