مواد پر جائیں

سورۃ ابراہیم 14:52 إبراهيم

یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1802، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 261 پر ہے۔

هَٰذَا بَلَٰغٞ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُواْ بِهِۦ وَلِيَعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞ وَلِيَذَّكَّرَ أُوْلُواْ ٱلۡأَلۡبَٰبِ

یہ قرآن1 تمام لوگوں کے لیے اطلاع نامہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے وه ہوشیار کر دیے جائیں اور بخوبی معلوم کرلیں کہ اللہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقلمند لوگ سوچ سمجھ لیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ اشارہ قرآن کی طرف ہے، یا پچھلی تفصیلات کی طرف جو «وَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا» (ابراہیم: 42) سے بیان کی گئی ہیں۔

14:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ابراہیم
0/52
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ابراہیم 14:52 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 14:52

Al-Mukhtasar

52- محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل ہونے والا یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کے لیے اطلاع نامہ ہے، نیز اس میں وارد ڈراوے اور سخت وعید کے ذریعے سے لوگوں کو ڈرایا گیا ہے تا کہ وہ جان لیں کہ معبود برحق اکیلا اللہ ہی ہے۔ سو وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں تاکہ عقل و دانش رکھنے والے سمجھدار اس سے نصیحت اور عبرت حاصل کریں کیونکہ وعظ و نصیحت اور عبرتوں سے ایسے ہی لوگ نفع حاصل کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
261
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
261
نسخ مصحف (612 صفحات)
262
آیت 14:52 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.

آیت 14:52 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 14:52 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 261 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 261 · نسخ مصحف (612 صفحات): 262.

آیت 14:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 14:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 14:52: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 14:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 14:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,802 ہے۔

سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔

سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ابراہیم مکی ہے۔

کیا آیت 14:52 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 14:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play