الطارق الطارق · Salah Bukhatir
Salah Bukhatir کی آواز میں آیات: 17 حفص عن عاصم مرتل
ترجمہ: Muhammad Junagarhi
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ
وه روشن ستاره ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 طارق سے کیا مراد ہے ؟ خود قرآن نے واضح کر دیا۔ روشن ستارہ طَارِقٌ، طُرُوقٌ سے ہے جس کے لغوی معنی کٹھکھٹانے کے ہیں، لیکن طارق رات کو آنے والے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ستاروں کو بھی طارق اسی لئے کہا ہے کہ یہ دن کو چھپ جاتے اور رات کو نمودار ہوتے ہیں۔
-
إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہیں جو اس کے اچھے یا برے سارے عمل لکھتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں، یہ انسانوں کی حفاظت کرنے والے فرشتے ہیں، جیسا کہ سورۂ رعد کی آیت نمبر ۔ 11 سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی حفاظت کے لئے بھی انسان کے آگے پیچھے فرشتے ہوتے ہیں، جس طرح قول وفعل لکھنے والے ہوتے ہیں۔
-
يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 کہا جاتا ہے کہ پیٹھ، مرد کی اور سینہ عورت کا، ان دونوں کے پانی سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے۔ لیکن اسے ایک ہی پانی اس لئے کہا کہ یہ دونوں مل کر ایک ہی بن جاتا ہے۔ تَرَائِبُ، تَرِيبَةٌ کی جمع ہے، سینے کا وہ حصہ جو ہار پہننے کی جگہ ہے۔
-
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٞ
بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی انسان کےمرنے کے بعد، اسےدوبارہ زندہ کرنے پر وہ قادر ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قطرۂ آب کو دوبارہ شرمگاہ کے اندر لوٹانے کی قدرت رکھتا ہے جہاں سے وہ نکلا تھا۔ پہلے مفہوم کو امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری نے زیادہ صحیح قرار دیا ہے۔
-
يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ
جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ظاہر ہو جائیں گے، کیوں کہ ان پر جزا وسزا ہوگی۔ بلکہ حدیث میں آتا ہے ہر غدر ( بدعہدی ) کرنے والے کے سرین کے پاس جھنڈا گاڑ دیا جائے گا اور اعلان کر دیا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی غداری ہے۔ (صحيح بخاري، كتاب الجزية، باب إثم الغادر للبر والفاجر- مسلم كتاب الجهاد، باب تحريم الغدر) مطلب یہ ہے کہ وہاں کسی کا کوئی عمل مخفی نہیں رہے گا۔
-
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ
بارش والے آسمان کی قسم!1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 رَجْعٌ کے لغوی معنی ہیں، لوٹنا پلٹنا، بارش بھی بار بار اور پلٹ پلٹ کر ہوتی ہے، اس لئے بارش کو رَجْعٌ کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ بادل، سمندروں سے ہی پانی لیتا ہے اور پھر زمین پر لوٹا دیتا ہے، اس لئے بارش کو رَجْعٌ کہا۔ بعض کہتے ہیں بطور تفاؤل عرب بارش کو رَجْعٌ کہتے تھے تاکہ وہ بار بار ہوتی رہے۔ ( فتح القدیر ) ۔
-
فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا
تو کافروں کو مہلت دے1 انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ان کے لئے تعجیل عذاب کا سوال نہ کر، بلکہ انہیں کچھ مہلت دے دے۔ رُوَيْدًا : قَلَيلا یا قَرِيبًا یہ امہال واستدراج بھی کافروں کے حق میں اللہ کی طرف سے ایک کید کی صورت ہے جیسے فرمایا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لا يَعْلَمُونَ (1) وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ ( الأعراف:182-183 ) ۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
Salah Bukhatir کی مزید سورتیں
دوسرے قاری
- الطارق · Mishary Alafasy
- الطارق · AbdulBaset (Murattal)
- الطارق · AbdulBaset AbdulSamad
- الطارق · Minshawi (Murattal)
- الطارق · As-Sudais
- الطارق · Abu Bakr ash-Shatri
- الطارق · Hani ar-Rifai
- الطارق · Mahmoud Khalil al-Husary
- الطارق · Maher al-Muaiqly
- الطارق · Saud ash-Shuraym
- الطارق · Saad al-Ghamdi
- الطارق · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify
- الطارق · Abdullah Basfar
- الطارق · Ahmed ibn Ali al-Ajamy
- الطارق · Muhammad Ayyoub
- الطارق · Muhammad Jibreel
- الطارق · Ibrahim al-Akhdar
- الطارق · Ayman Suwaid
- الطارق · Mahmoud Khalil al-Husary
- الطارق · Shahriar Parhizgar
- الطارق · Mahmoud Khalil al-Husary
- الطارق · Muhammad Siddiq al-Minshawi
- الطارق · Mohammad al-Tablawi
- الطارق · Khalifa al-Tunaiji
- الطارق · Abdullah Awad al-Juhani
- الطارق · Nasser al-Qatami
- الطارق · Fares Abbad
- الطارق · Salah al-Budair
- الطارق · Abdullah al-Matroud
- الطارق · Abdul Mohsen al-Qasim
- الطارق · Ali Jaber
- الطارق · Khalid Abdullah al-Qahtani
- الطارق · Mahmoud Ali al-Banna
- الطارق · Sahl Yasin
- الطارق · Ahmad Nauina
- الطارق · Akram al-Alaqmi
- الطارق · Ali Hajjaj al-Suwaisi
- الطارق · Aziz Alili
- الطارق · Yasser Salamah
- الطارق · Nabil ar-Rifai
- الطارق · Muhammad AbdulKareem
- الطارق · Karim Mansoori