مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:27

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3496، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 413 پر ہے۔

وَلَوۡ أَنَّمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ مِن شَجَرَةٍ أَقۡلَٰمٞ وَٱلۡبَحۡرُ يَمُدُّهُۥ مِنۢ بَعۡدِهِۦ سَبۡعَةُ أَبۡحُرٖ مَّا نَفِدَتۡ كَلِمَٰتُ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٞ

روئے زمین کے (تمام) درختوں کے اگر قلمیں ہو جائیں اور تمام سمندروں کی سیاہی ہو اور ان کے بعد سات سمندر اور ہوں تاہم اللہ کے کلمات ختم نہیں ہو سکتے1 ، بیشک اللہ تعالیٰ غالب اور باحکمت ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں اللہ تعالیٰ کی عظمت وکبریائی، جلالت شان، اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفات علیا اور اس کے وہ کلمات جو اس کی عظمتوں پر دلالت کناں ہیں کا بیان ہے کہ وہ اتنے ہیں کہ کسی کے لئے ان کا احاطہ یا ان سے آگاہی یا ان کی کنہ اور حقیقت تک پہنچنا ممکن ہی نہیں ہے۔ اگر کوئی ان کو شمار کرنا اور حیطۂ تحریر میں لانا چاہے، تو دنیا بھر کے درختوں کے قلم گھس جائیں، سمندروں کے پانی کی بنائی ہوئی سیاہی ختم ہو جائے، لیکن اللہ کی معلومات، اس کے تخلیق وصنعت کے عجائبات اور اس کی عظمت وجلالت کے مظاہر کو شمار نہیں کیا جا سکتا۔ سات سمندر بطور مبالغہ ہے، حصر مراد نہیں ہے، اس لئے کہ اللہ کی آیات وکلمات کا حصرواحصا ممکن ہی نہیں (ابن کثیر) اسی مفہوم کی آیت سورۂ کہف کے آخر میں گزر چکی ہے۔

31:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:27 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:27

Al-Mukhtasar

27- اگر زمین پر موجود تمام درخت کاٹے جائیں اور ان کی قلمیں تراشی جائیں اور سمندر اور اس جیسے مزید سات سمندروں کی سیاہی بنائی جائے تو بھی اللہ کے کلمات لامحدود ہونے کی بنا پر ختم نہ ہوں گے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تخلیق اور تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
413
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
413
نسخ مصحف (612 صفحات)
414
آیت 31:27 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:27 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:27 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 413 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 413 · نسخ مصحف (612 صفحات): 414.

آیت 31:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 31:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:27: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,496 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:27 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play