مواد پر جائیں

سورۃ مریم 19:15 مريم

یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2265، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 306 پر ہے۔

وَسَلَٰمٌ عَلَيۡهِ يَوۡمَ وُلِدَ وَيَوۡمَ يَمُوتُ وَيَوۡمَ يُبۡعَثُ حَيّٗا

اس پر سلام ہے جس دن وه پیدا ہوا اور جس دن وه مرے اور جس دن وه زنده کرکے اٹھایا جائے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 تین مواقع انسان کے لئے سخت ودہشت ناک ہو تے ہیں، 1۔ جب انسان رحم مادر سے باہر آتا ہے، 2۔ جب موت کا شکنجہ اسے اپنی گرفت میں لیتا ہے،3۔ اور جب اسے قبر سے زندہ کر کے اٹھایا جائے گا تو وہ اپنے کو میدان محشر کی ہولناکیوں میں گھرا ہوا پائے گا۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ ان تینوں جگہوں میں اس کیلئے ہماری طرف سے سلامتی اور امان ہے۔ بعض اہل بدعت اس آیت سے یوم ولادت پر ”عید میلاد“ کا جواز ثابت کرتے ہیں لیکن کوئی ان سے پوچھے تو پھر یوم وفات پر ”عید وفات“ یا ”عید ممات“ بھی منانی ضروری ہوئی کیونکہ جس طرح یوم ولادت کے لیے سلام ہے یوم وفات کے لیے بھی سلام ہے اگر محض لفظ ”سلام“ سے عید میلاد کا اثبات ممکن ہے تو پر اسی لفظ سے عید وفات کا بھی اثبات ہوتا ہے لیکن یہاں وفات کی عید تو کجا، سرے سے وفات وممات ہی کا انکار ہے یعنی وفات نبوی (صلى الله عليه وسلم) کا انکار کر کے نص قرآنی کا تو انکار کرتے ہی ہیں خود اپنے استدلال کی رو سے بھی آیت کے ایک جز کو تو مانتے ہیں اور اسی آیت کے دوسرے جز سے ان ہی کے استدلال کی روشنی میں جو ثابت ہوتا ہے اس کا انکار ہے۔ «اَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَتَكْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ» ( البقرۃ:85) ”کیا بعض احکام پر ایمان رکھتے ہو اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہو؟“۔

19:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ مریم
0/98
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي مریم 19:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 19:15

Al-Mukhtasar

15- اسے پیدائش کے روز ہی سے اللہ کی طرف سے سلامتی اور امن و امان حاصل تھا، نیز اس روز بھی جب وہ وفات پا کر دنیا چھوڑ دے گا اور اس دن بھی جب اسے روزِ قیامت زندہ کر کے اٹھایا جائے گا۔ یہ تینوں مرحلے انسان کے لیے نہایت وحشت ناک ہوتے ہیں جن سے وہ گزرتا ہے۔ سو اگر ان میں امن ہو تو دوسرے مراحل میں کوئی خوف نہ ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
306
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
306
نسخ مصحف (612 صفحات)
307
آیت 19:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.

آیت 19:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 19:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 306 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 306 · نسخ مصحف (612 صفحات): 307.

آیت 19:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 19:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 19:15: حروف کی تعداد 33، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 19:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 19:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,265 ہے۔

سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔

سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ مریم مکی ہے۔

کیا آیت 19:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 19:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play