سورۃ مریم 19:21 مريم
یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2271، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 306 پر ہے۔
قَالَ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٞۖ وَلِنَجۡعَلَهُۥٓ ءَايَةٗ لِّلنَّاسِ وَرَحۡمَةٗ مِّنَّاۚ وَكَانَ أَمۡرٗا مَّقۡضِيّٗا
اس نے کہا بات تو یہی ہے1 ۔ لیکن تیرے پروردگار کا ارشاد ہے کہ وه مجھ پر بہت ہی آسان ہے ہم تو اسے لوگوں کے لئے ایک نشانی بنا دیں گے2 اور اپنی خاص رحمت، 3 یہ تو ایک طے شده بات ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی یہ بات تو صحیح ہے کہ تجھے مرد سے مقاربت کا کوئی موقع نہیں ملا ہے، جائز طریقے سے نہ ناجائز طریقے سے۔ جب کہ حمل کے لئے عادتًا یہ ضروری ہے۔
- 2 یعنی میں اسباب کا محتاج نہیں ہوں، میرے لئے یہ بالکل آسان ہے اور ہم اسے اپنی قدرت تخلیق کے لئے نشانی بنانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ہم نے تمہارے باپ آدم کو مرد اور عورت کے بغیر، اور تمہاری ماں حوا کو صرف مرد سے پیدا کیا اور اب عیسیٰ (عليه السلام) کو پیدا کر کے چوتھی شکل میں بھی پیدا کرنے پر اپنی قدرت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور وہ ہے صرف عورت کے بطن سے، بغیر مرد کے پیدا کر دینا۔ ہم تخلیق کی چاروں صورتوں پر قادر ہیں۔
- 3 اس سے مراد نبوت ہے جو اللہ کی رحمت خاص ہے اور ان کے لئے بھی جو اس نبوت پر ایمان لائیں گے۔
- 4 یہ اسی کلام کا تمتہ ہے جو جبرائیل (عليه السلام) نے اللہ کی طرف سے نقل کیا ہے۔ یعنی یہ اعجازی تخلیق تو اللہ کے علم اور اس کی قدرت ومشیت میں مقدر ہے۔
19:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 19:21
Al-Mukhtasar
21-جبریل علیہ السلام نے ان سے کہا: معاملہ ایسے ہی ہے جیسے تم نے کہا ہے کہ خاوند یا کوئی دوسرا مرد تمھارے قریب نہیں گیا اور نہ تم زانیہ ہی ہو، لیکن تمھارے پاک رب نے کہا ہے: بغیر باپ کے بچہ پیدا کرنا میرے لیے نہایت آسان ہے۔ تاکہ جو بیٹا تمھیں ملے، وہ لوگوں کے لیے اللہ کی قدرت کی عظیم نشانی ہو اور تمھارے لیے اور اس پر ایمان لانے والوں کے لیے وہ ہماری طرف سے خاص رحمت ہو۔ تمھارے اس بچے کا پیدا ہونا اللہ کی قضا و قدر میں طے ہوچکا ہے جو لوحِ محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 306
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 306
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 307
آیت 19:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.
آیت 19:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 19:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 306 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 306 · نسخ مصحف (612 صفحات): 307.
آیت 19:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 19:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 19:21: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 19:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 19:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,271 ہے۔
سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔
سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ مریم مکی ہے۔
کیا آیت 19:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 19:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔