مواد پر جائیں

سورۃ مریم 19:37 مريم

یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2287، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 307 پر ہے۔

فَٱخۡتَلَفَ ٱلۡأَحۡزَابُ مِنۢ بَيۡنِهِمۡۖ فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن مَّشۡهَدِ يَوۡمٍ عَظِيمٍ

پھر یہ فرقے آپس میں اختلاف کرنے لگے1 ، پس کافروں کے لئے ویل ہے ایک بڑے (سخت) دن کی حاضری سے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہاں الاحزاب سے مراد کتاب کے فرقے اور خود عیسائیوں کے فرقے ہیں۔ جنہوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے بارے میں باہم اختلاف کیا۔ یہود نے کہا کہ وہ جادوگر اور(نعوذ باللہ) ولد الزنا یعنی یوسف نجار کے بیٹے ہیں۔ نصاریٰ کے نسطوریہ فرقے نے کہا کہ وہ ابن اللہ ہیں۔ ملکیہ یا سلطانیہ (کیتھولک) فرقے نے کہا وہ ثَالِثُ ثَلاثَةٍ (تین خداؤں میں سے تیسرے) ہیں اور تیسرے فرقے یعقوبیہ (آرتھوڈکس) نے کہا، وہ اللہ ہیں۔ پس یہودیوں نے تفریط اور تقصیر کی عیسائیوں نے افراط وغلو (الیسرا لتفاسیر، فتح القدیر)
  2. 2 ان کافروں کے لئے جنہوں نے عیسیٰ (عليه السلام) کے بارے میں اس طرح اختلاف اور افراط کا ارتکاب کیا، قیامت والے دن جب وہاں حاضر ہوں گے، ہلاکت ہے۔

19:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ مریم
0/98
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي مریم 19:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 19:37

Al-Mukhtasar

37- چنانچہ اختلاف کرنے والوں نے عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں اختلاف کیا اور ان کی قوم ہی کے لوگ مختلف گروہوں میں تقسیم ہوگئے۔ بعض ان پرایمان لائے اور انھوں نے کہا: وہ اللہ کے رسول ہیں اور دوسرے کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ کفر کیا، جیسے یہود۔ اسی طرح کچھ گروہوں نے ان کے بارے میں غلو (مبالغہ) کیا۔ بعض نے کہا: وہ اللہ ہیں۔ دوسرے کچھ لوگوں نے کہا: وہ اللہ کے بیٹے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب باتوں سے بلند و بالا ہے اور عیسیٰ علیہ السلام کے معاملے میں اختلاف کرنے والوں کے لیے قیامت کے عظیم دن کی حاضری کے باعث ہلاکت ہے کیونکہ اس میں کئی مشاہدات ہوں گے اور حساب و عذاب ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
16
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
307
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
307
نسخ مصحف (612 صفحات)
308
آیت 19:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.

آیت 19:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 16.

آیت 19:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 307 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 307 · نسخ مصحف (612 صفحات): 308.

آیت 19:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 19:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 19:37: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 19:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 19:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,287 ہے۔

سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔

سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ مریم مکی ہے۔

کیا آیت 19:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 19:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play