سورۃ مریم 19:51 مريم
یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2301، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 308 پر ہے۔
وَٱذۡكُرۡ فِي ٱلۡكِتَٰبِ مُوسَىٰٓۚ إِنَّهُۥ كَانَ مُخۡلَصٗا وَكَانَ رَسُولٗا نَّبِيّٗا
اس قرآن میں موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر بھی کر، جو چنا ہوا1 اور رسول اور نبی تھا.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 لِسَانَ صِدْقٍ سے مراد ثنائے حسن اور ذکر جمیل ہے لسان کی اضافت صدق کی طرف کی اور پھر اس کا وصف علو بیان کیا جس سے اس طرف اشارہ کر دیا کہ بندوں کی زبانوں پر جو ان کا ذکر جمیل رہتا ہے، تو وہ واقعی اس کے مستحق ہیں۔ چنانچہ دیکھ لیجئے کہ تمام ادیان سماویہ کو ماننے والے بلکہ مشرکین بھی حضرت ابراہیم (عليه السلام) اور ان کی اولاد کا تذکرہ بڑے اچھے الفاظ میں اور نہایت ادب واحترام سے کرتے ہیں۔ یہ نبوت واولاد کے بعد ایک اور انعام ہے جو ہجرت فی سبیل اللہ کی وجہ سے انہیں حاصل ہوا۔
- 2 مُخْلَصٌ، مُصْطَفَى، مُجْتَبَى اور مُخْتَارٌ،چاروں الفاظ کا مفہوم ایک ہے۔ یعنی رسالت وپیامبری کے لیے چنا ہوا پسندیدہ شخص، رسول بمعنی مرسل ہے (بھیجا ہوا) اور نبی کے معنی اللہ کا پیغام لوگوں کو سنانے والا یا وحی الہٰی کی خبر دینے والا تاہم مفہوم دونوں کا ایک ہے کہ اللہ جس بندے کو لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کے لئے چن لیتا ہے اور اسے اپنی وحی سے نوازتا ہے، اسے رسول اور نبی کہا جاتا ہے۔ زمانہ قدیم سے اہل علم میں ایک بحث یہ چلی آ رہی ہے کہ آیا کہ ان دونوں میں فرق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو وہ کیا ہے؟ فرق کرنے والے بالعموم کہتے ہیں کہ صاحب شریعت یا صاحب کتاب کو رسول اور نبی کہا جاتا ہے اور جو پیغمبر اپنی سابقہ پیغمبر کی کتاب یا شریعت کے مطابق ہی لوگوں کو اللہ کا پیغام پہنچاتا رہا، وہ صرف نبی ہے، رسول نہیں۔ تاہم قرآن کریم میں ان کا اطلاق ایک دوسرے پر بھی ہوا ہے اور بعض جگہ متقابل بھی آئے ہیں، مثلاً سورۃ الحج آیت 52 میں۔
19:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 19:51
Al-Mukhtasar
51- اور اے رسول! اپنے اوپر نازل ہونے والے قرآن مجید میں موسیٰ علیہ السلام کی خبر کا ذکر کیجیے۔ بلاشبہ وہ نہایت برگزیدہ اور منتخب کیے ہوئے تھے اور اللہ کے عظیم رسول اور نبی تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 308
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 308
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 309
آیت 19:51 کس سورت میں ہے؟
سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.
آیت 19:51 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 19:51 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 308 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 308 · نسخ مصحف (612 صفحات): 309.
آیت 19:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 19:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 19:51: حروف کی تعداد 40، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 19:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 19:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,301 ہے۔
سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔
سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ مریم مکی ہے۔
کیا آیت 19:51 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 19:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔