سورۃ مریم 19:72 مريم
یہ سورۃ مریم کی 98 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2322، پارہ 16۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 310 پر ہے۔
ثُمَّ نُنَجِّي ٱلَّذِينَ ٱتَّقَواْ وَّنَذَرُ ٱلظَّٰلِمِينَ فِيهَا جِثِيّٗا
پھر ہم پرہیزگاروں کو تو بچالیں گے اور نافرمانوں کو اسی میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کی تفسیر صحیح حدیث میں اس طرح بیان کی گئی ہے کہ جہنم کے اوپر پل بنایا جائے گا جس میں ہر مومن وکافر کو گزرنا ہوگا۔ مومن تو اپنے اعمال کے مطابق جلد یا بدیر گزر جائیں گے، کچھ تو پلک جھپکنے میں، کچھ بجلی اور کچھ ہوا کی طرح، کچھ پرندوں کی طرح اور کچھ عمدہ گھوڑوں اور دیگر سواریوں کی طرح گزر جائیں گے یوں کچھ بالکل صحیح سالم، کچھ زخمی تاہم پل عبور کرلیں گے کچھ جہنم میں گر پڑیں گے جنہیں بعد میں شفاعت کے ذریعے سے نکال لیا جائے گا۔ لیکن کافر اس پل کو عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے اور سب جہنم میں گر پڑیں گے۔ اس کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں آتا ہے کہ جس کے تین بچے بلوغت سے پہلے وفات پا گئے ہوں، اسے آگ نہیں چھوئے گی مگر صرف قسم حلال کرنے کے لئے۔ (البخاري- كتاب الجنائز، ومسلم كتاب البر) یہ قسم وہی ہے جسے اس آیت میں حَتْمًا مَقْضِيًّا (قطعی فیصل شدہ امر) کہا گیا ہے، یعنی اس کا ورود جہنم میں صرف پل پر گزرنے کی حد تک ہی ہوگا۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے ابن کثیر وایسر التفاسیر)
19:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 19:72
Al-Mukhtasar
72- پھر ہم اس پل پر سے گزرنے کے بعد، ان لوگوں کو بچا لیں گے جو اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک کر اس سے ڈرتے تھے اور ہم ظالموں کو گھٹنوں کے بل گرتا ہوا چھوڑ دیں گے۔ وہ دوزخ سے بھاگنے کی طاقت نہیں رکھیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 16
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 310
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 310
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 311
آیت 19:72 کس سورت میں ہے؟
سورۃ مریم (مريم). 114 میں سے سورت نمبر 19 · آیات کی تعداد: 98.
آیت 19:72 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 16.
آیت 19:72 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 310 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 310 · نسخ مصحف (612 صفحات): 311.
آیت 19:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 19:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 19:72: حروف کی تعداد 35، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 19:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 19:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,322 ہے۔
سورۃ مریم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ مریم: آیات کی تعداد 98۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 19 پر ہے۔
سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ مریم مکی ہے۔
کیا آیت 19:72 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 19:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ مریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 98 آیات اور 961 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔